امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم 2 سے 31  اکتوبر 2023 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لے گا

Posted On: 15 SEP 2023 2:34PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک اور عوامی نظام  تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) اپنے  پی ایس یوز/ منسلک/ ذیلی دفاتر کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لے گا۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت چلائی جانے والی یہ مہم سوچھتا کو ادارہ جاتی بناتی ہے۔ سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرتی ہے۔ مہم کے تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2023 سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈی ایف پی ڈی اپنے ملک گیر پی ایس یوز/ منسلک/ ذیلی دفاتر کے ساتھ مہم کو آگے بڑھائے گا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک منعقد کی گئی زیر التواء معاملات  کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی پی ڈی ایم 2.0) میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔

محکمہ کی طرف سے 3437 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی تاکہ سوچھ بھارت کے وژن میں تعاون کیا جا سکے۔ مختلف دیگر سرگرمیاں جیسے سوچھتا کیمپ، بیداری پروگرام، سوچھتا سرگرمی کے لیے ہفتہ وار 03 گھنٹے وقف کرنا، فضلہ کا انتظام ، شجرکاری، باقاعدگی سے صفائی مہم، چونا کاری، گہری صفائی، فرنیچر کی جدید کاری/تجدید ، پرانی فائلوں کو ٹھکانے لگانا / جائزہ لینا، حشرات پر  قابو پانا (پیسٹ کنٹرول)  وغیرہ بھی  انجام دیئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MYQ8.jpg

جناب سنجیو چوپڑا، سکریٹری، محکمہ خوراک اور عوامی نظام  تقسیم، محکمہ کے افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلاتے ہوئے

نومبر، 2022 - اگست 2023 کے دوران محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کی جھلکیاں یہ ہیں:

  • 12,57,706 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 5,92,354 حقیقی  فائلوں کو ختم کیا گیا۔
  • 99,105 مربع فٹ رقبہ آزاد کرایا گیا۔
  • 9783  ای فائلوں کو بند کیا گیا
  • فرسودہ اشیاء کی نیلامی سے 77.88 لاکھ روپے کی آمدنی پیدا کی گئی ۔

ارد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ڈی ایف پی ڈی کے تحت تمام  پی ایس یوز/ منسلک/ ذیلی دفاتر کے سینئر افسران کے ساتھ باقاعدگی سے فالو اپ میٹنگیں کی گئیں۔ اعلیٰ افسران نے سوچھتا سرگرمیوں کا جائزہ لینے/ نگرانی کرنے کے لیے اچانک دورے بھی کیے۔

محکمہ سابقہ مہمات کے اصولوں اور مقاصد پر قائم ہے اور خصوصی مہم 3.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

WhatsApp Image 2021-10-25 at 6.31.23 PM (1) WhatsApp Image 2021-10-25 at 6.31.24 PM

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JV7V.jpg         https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QSME.jpg

3.jpeg         4.jpeg

Slide7           Slide7

IMG_20211021_143516   IMG_20211021_143607

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013952W.jpg       https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0127DZP.jpg

IMG_20211022_105135    IMG_20211022_105258

WhatsApp Image 2021-10-21 at 3.23.07 PM WhatsApp Image 2021-10-21 at 3.23.07 PM (1)         

WhatsApp Image 2021-10-19 at 10.49.14 AM (1)    WhatsApp Image 2021-10-19 at 10.49.13 AM (1)

*************

ش ح۔ ا ک  ۔ ت ح

U- 9547


(Release ID: 1957707) Visitor Counter : 117


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu