امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے تاجروں/تھوک کاروباریوں اور بڑے چین خوردہ فروشوں کے لیے گندم کے ذخیرے کی حد کو 3000 ایم ٹی سے 2000 ایم ٹی کر دیا


گندم کا ذخیرہ کرنے والے تمام ادارے گندم اسٹاک کی حد کے پورٹل میں رجسٹر ہوں گے اور ہر جمعہ کو اسٹاک کی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کریں گے

گندم کی کوئی مصنوعی قلت نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور ریاست کی طرف سے گندم کے ذخیرے کی حد کے نفاذ کی قریبی نگرانی

Posted On: 14 SEP 2023 5:32PM by PIB Delhi

خوراک کے مجموعی تحفظ کا بندو بست کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بے وجہ کی  قیاس آرائیوں کو روکنے کے لیے، بھارتی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تاجروں/تھوک کاروباریوں ، خوردہ فروشوں، بڑی  چین والے خوردہ فروشوں اور پروسیسرز کے لئے گندم پر اسٹاک کی حدیں نافذ کی ہیں۔ لائسنسنگ کی ضروریات کو ہٹانا، اسٹاک کی حدیں اور مخصوص کھانے پینے کی اشیاء (ترمیمی) آرڈر، 2023 پر نقل و حرکت کی پابندیاں 12 جون 2023 کو جاری کی گئیں ، جو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 31 مارچ  2024  تک لاگو ہیں۔

گندم کی قیمتوں کو نرم کرنے کے لیے، جو بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کر رہی ہیں، مرکزی حکومت نے تاجروں/ تھوک کاروباریوں اور بڑے چین خوردہ کاروباریوں کے حوالے سے گندم کے ذخیرہ کی حد کو 3000 ایم ٹی  سے 2000 ایم ٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

تاجر/تھوک کاروباری - 2000 ایم ٹی ؛

بڑے چین خوردہ کاروباری- ہر دکان کے لیے 10 ایم ٹی  اور ان کے تمام ڈپو پر 2000 ایم ٹی۔

دیگر زمروں کے لیے، اسٹاک کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ گندم ذخیرہ کرنے والے تمام اداروں کے لئے یہ  ضروری ہے کہ وہ گندم کے اسٹاک کی حد کے پورٹل (https://evegoils.nic.in/wsp/login) پر رجسٹر ہوں اور ہر جمعہ کو اسٹاک کی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔ اگر کوئی بھی ادارہ ،  پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں پایا جاتا ہے، یا سٹاک کی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اسے ضروری اشیاء  کے ایکٹ، 1955 کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت مناسب تعزیری کارروائی کے سامنا کرنا ہو گا۔

اگر مندرجہ بالا اداروں کے پاس موجود اسٹاک اوپر دی گئی حد سے زیادہ ہیں، تو انہیں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن  کے اندر اسے مقررہ اسٹاک کی حد تک لانا ہوگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اہلکار ان سٹاک کی حدوں کے نفاذ پر گہری نظر رکھیں گے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ملک میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ملک میں آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گندم کے اسٹاک کی پوزیشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م - ق ر)

U-9537


(Release ID: 1957636) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi