سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے ون ویک ون لیب پروگرام کے تحت طلبا-  سائنس رابطہ تقریب کا انعقاد

Posted On: 15 SEP 2023 10:57AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) نے 13 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں اپنے ایک ہفتہ ایک لیب پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ‘‘اسٹوڈنٹ-سائنس کنیکٹ پروگرام’’ یعنی طلبا-سائنس رابطہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کیندریہ ودیالیہ وکاسپوری، کیندریہ ودیالیہ دوارکا اور ایم ایم پبلک اسکول کے 150 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔  جگیاسا ٹریننگ اور ایچ آر ڈویژن، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے سربراہ جناب سی بی سنگھ نے پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کی ڈائرکٹرپروفیسر رنجنا اگروال نے شرکاء کو مبارکباد دی  اور اس موقع پر اپنے تعارفی کلمات پیش کیے۔ پروفیسر اگروال نے پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے دو موضوعاتی شعبوں  یعنی  موٹے اناج اور سائنسی طور پر توثیق شدہ ہندوستانی روایتی علم کی مطابقت پر زور دیا ۔

 

تقریب میں ممتاز شخصیات نے 2023-2022 کے دورانیے پر مشتمل این آئی ایس سی پی آر جگیاسا کی سالانہ رپورٹ کا بھی اجرا کیا ۔

اس پروگرام میں سابق ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے اور ، چیئرمین،اے ایس آر بی نئی دہلی ڈاکٹر سنجے کمار نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر منڈے نے سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی طرف سے کم ہوتے ہوئے ہندوستانی روایتی علم کے تحفظ اور احیاء میں کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے این آئی ایس سی پی آر کی اشاعت "ویلتھ آف انڈیا" کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر سنجے کمار نے تفریح، ٹیم ورک کے ذریعے سیکھنے کی اہمیت اور توسیع شدہ خاندان کے ساتھ بامعنی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  حیدرآباد یونیورسٹی کی پروفیسر شرمستھا بنرجی نے تقریب کے دوران کلیدی خطبہ دیا۔ پروفیسر بنرجی نے سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان کی گراں قدر دین اور تعاون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ چندریان-3، کووڈ 19 ویکسین کی تیاری ، 3ڈی آرگن پرنٹنگ ٹیکنالوجی، نمایاں مثالوں سے واضح کی۔ تقریب میں این آئی ایس سی پی آر جگیاسا کی سالانہ رپورٹ، جس میں 2022-2023 کی مدت کا احاطہ کیا گیا، کا اجرا بھی کیا گیا ۔

اس موقع پر سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے  پرنسپل سائنس داں ڈاکٹر سمن رے نے طالب علموں کو موٹے اناجوں کی غذائی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جس میں ان کے غذائیت کے اجزا اورکھانا پکانے کی روایتی ترکیبیں شامل ہیں۔  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں پرنسپل سائنٹسٹ اور پی آئی- ایس وی اے ایس ٹی آئی ڈاکٹر چارو لتا کے نے "معاشرے کو سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم  و دانش (ایس وی اے ایس ٹی آئی کے)" کے موضوع پر ایک تقریر کی، جس میں ہندوستانی روایتی علم  و دانش کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر لتا نے سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی طرف سے قومی پہل قدمی ایس وی اے ایس ٹی آئی  کے تحت سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم  و دانش کی دستاویزات اور معاشرے میں ابلاغ میں کئے گئے کام پر بھی روشنی ڈالی۔ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدان ڈاکٹر پرمانند برمن نے روایتی علم پرمعلومات عامہ سے متعلق  ایک دلچسپ  کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا۔ اس کوئز کےبعد سائنس کمیونیکیشن کے موضوع پر  مبنی ایک کٹھ پتلی شو کا انعقاد کیا گیا ۔ اور آخرمیں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں خام مال کے نبات خانہ اور جڑی بوٹیوں کے میوزیم اور آیور واٹیکا کے دورے کے ساتھ اس تقریب کا اختتام  ہوا۔

************

 

 

 

ش ح۔ ع م   ۔ م  ص

 (U: 9533 )


(Release ID: 1957613)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu