امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گوالیار میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام کا اچانک معائنہ کیا
جناب پیوش گوئل نے گودام کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے کام کاج، اناج کی دیکھ بھال، تحفظ اور آپریشن وغیرہ، ڈیجیٹل انڈیا کے اہم نکات، ڈپو آن لائن سسٹم (ڈی او ایس) اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی
Posted On:
14 SEP 2023 7:40PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج گوالیار میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے گودام کا اچانک معائنہ کیا۔

جناب گوئل نے اچانک معائنہ کے دوران ڈپو کے پورے کام کاج کا جائزہ لیا، یہ ڈپو 5.5 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 15156 ایم ٹی ہے اور موجودہ اسٹاک کی پوزیشن 1199 ایم ٹی ہے۔

انہوں نے ڈپو کی جامع حفاظت، ذخیرہ کی دیکھ بھال، تحفظ اور نقل و حرکت وغیرہ کے لیے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے کام کی ستائش کی۔ ڈیجیٹل انڈیا کے دائرہ کار میں ڈپو آن لائن سسٹم (ڈی او ایس) اور ڈپو کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو بھی سراہا۔ مرکزی وزیر نے مستقبل میں موجودہ معیار کو برقرار رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔

جناب گوئل نے ڈپو کے احاطے میں ایک درخت لگایا۔ اس موقع پر معائنہ کے دوران جناب ویش گڑھپالے (آئی اے ایس)، جی ایم-ایف سی آئی ایم پی ریجن، جناب بلونت سنگھ، ڈویژنل منیجر-گوالیار اور دیگر افسران موجود تھے، جن میں جناب راج کمار شاکیا، عملے کے منیجر ، جناب سمیر سنگھ مینا، ڈپو کے منیجر، محترمہ دیپا اہیروار، کیو سی کی منیجر ،جناب پورن مل مینا، منیجر- ڈپو، جناب گھنشیام مینا، منیجر- ڈپو اور ایف ایس ڈی -گوالیار کے دیگر ملازمین اور مزدور بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م - ق ر)
U-9536
(Release ID: 1957608)