سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس ٹی نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور صفائی ستھرائی  کو فروغ دینے کے لیے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک خصوصی مہم 2.0 چلائی

Posted On: 15 SEP 2023 11:02AM by PIB Delhi

ڈی ایس ٹی نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التوا ء کو کم کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کے تحت صفائی ستھرائی کی ملک گیر، سوچھتا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت نومبر، 2022 سے اگست، 2023 تک مہم کے بعد کی مدت میں کوششوں کو جاری رکھا گیا۔  اس عرصے کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے  محکمے نے اپنے ماتحت / فیلڈ دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر سوچھتا مہم کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مختلف زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹایا گیا۔

دسمبر 2022 تا اگست 2023 کے دوران محکمہ اور اس کی تنظیموں کی کامیابیوں کی خصوصیات  میں 2,867  عوامی شکایات کا ازالہ  کیا جانا شامل ہے ، جس  کارروائی کے تحت  69,656 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے اور  جس سے 1,16,94,80 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ریونیو (کباڑ کو ڈھکانے کے ذریعے)، صفائی ستھرائی کی مہم  کے تحت 88,187 فائلوں میں سے 359  کو ختم  کیا گیا ہے ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ  انجام دی گئی پچھلی کئی مہم کے مقاصد اور کامیابیوں  کو حاصل کرنے نیز  خصوصی مہم  3.0  کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے  عہد بستہ  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ش م - ق ر)

U-9531


(Release ID: 1957584) Visitor Counter : 108