وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس نے سووَچھتا 2.0 کے لیے خصوصی مہم کے جزو کے طور پر، نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران 2 لاکھ سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا

Posted On: 14 SEP 2023 8:35PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) اور اس کی تنظیموں نے سووَچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے مقصد سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک سووَچھتا 2.0 کے موضوع پر ایک خصوصی مہم چلائی تھی۔ 31 اکتوبر 2022 تک 80 فیصد سے زائد ہدف کی تکمیل کے بعد، ڈی ایف ایس نے ماہانہ بنیاد پر مہم کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران اپنا کام جاری رکھا۔

نومبر 2022 اور اگست 2023 کے دوران محکمے اور اس کی تنظیموں  کے نمایاں کام اور حصولیابیاں مندرجہ ذیل ہیں:

  • عوامی شکایات کا ازالہ: 209398
  • عوامی شکایات کی اپیلوں کا نپٹارہ: 39816
  • مقامات/دفاتر جہاں صفائی کی گئی: 523
  • خالی کی گئی جگہ: 71968 مربع فٹ
  • کباڑ سے ہونے والی آمدنی: 14387364 کروڑ روپئے

حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2023سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سوووَچھتا اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سووَچھتا مہم کی نگرانی کے لیے آج نئی دہلی میں، سووَچھتا خصوصی مہم 3.0 کے لیے کلی طو پر وقف ویب پورٹل ، https://scdpm.nic.in، کا آغاز کیا۔ اس سے قبل تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران وزارتیں/ محکمے منتخبہ زمروں میں زیر التواء معاملات کی نشاندہی کریں گے اور اور مہم کے مقامات کو حتمی شکل دیں گے۔

ڈی ایف ایس نے پہلے ہی اپنے تمام افسران کو حساس بنا دیا ہے اور اپنی تمام تر تنظیموں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے اور اپنی متعلقہ تنظیموں کو خصوصی مہم 3.0 شروع کرنے کے لیے مطلع کیا ہے۔

**********

 

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9521


(Release ID: 1957540) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Telugu