امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت دنیا کا ایسا 13واں ملک بن گیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے والے او آئی ایم ایل (انٹر نیشنل آرگنائزیشن آف لیگل میٹرولوجی) سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے


دیسی مینوفیکچررز اب بھارت میں اپنے وزن   اور پیمائش کو بھارت میں ٹیسٹ کرا سکتے ہیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اسے فروخت کر سکتے ہیں

اس سے بین الاقوامی مینوفیکچررز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ بھارت میں اپنے آلے کو ٹیسٹ کرا سکتے ہیں اور   اس کے ذریعے بھارت میں آمدنی  اور روزگار پیدا ہوں گے

Posted On: 14 SEP 2023 6:41PM by PIB Delhi

او آئی ایم ایل ایک بین حکومتی تنظیم ہے، جو 1955 میں قائم ہوئی تھی۔ بھارت 1956 میں اس کا رکن بنا تھا۔ اس میں 63 رکن اسٹیٹ اور 64 کرسپونڈنگ ممبرز ہیں۔ بھارت کو اب یہ    اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ وزن اور ناپ کے لئے دنیا میں کہیں بھی او آئی ایم ایل سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے۔ اب صارفین کے امور کا محکمہ پیٹرن ایپروول سرٹیفکیٹ جاری رسکے گا۔

بھارت او آئی ایم ایل کی سفارشات  اور وزن اور پیمائش    کے ٹیسٹ کے طریقہ کار کا پابند ہے۔  لیگل میٹرولوجی کی ریجنل ریفرنس اسٹینڈرلیباریٹریز کی تیار کردہ    رپورٹ  اب  او آئی ایم ایل جاری کرنے والی اتھارٹیز کے لئے قابل قبول ہیں۔ اب بھارت او آئی ایم  پیٹرن ایپروول سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

بھارت اب ہمارے مصدقہ آر آر ایس ایل سے پیٹرن ایپروول سرٹیفکیٹ جاری کر کے غیر ملکی مینوفیکچررز کی مدد بھی کر سکتا ہے۔

بھارت اب او آئی ایم ایل پالیسیوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور او آئی ایم ایل کی حکمت عملی میں رائے دے سکتا ہے۔ اس نظام کے تحت او آئی ایم ایل کے مجاز اتھارٹیز کو او آئی ایم ایل رکن ممالک میں دیگر شرکاء کو پیمائش کے آلات کے لئے علاقائی طرز کی منظوری  جاریکرنے کا اختیار ہوگا۔    او آئی ایم ایل کے دیگر ارکان  اب  قومی طرز کے منظوری کے سرٹیفکیٹ جاری کر سکتے ہیں اور اس کے لئے انہیں مہینگے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بھارت اب آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، چین، جمہوریہ چیک، جرمنی، ڈنمارک، فرانس، برطانیہ، جاپان، نیدرلینڈز، سویڈن اور سلواکیہ سمیت دنیا کے 13واں ملک ہے جو او آءی ایم ایل منظوری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مجاز ہے۔

آج، ہم فخر کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ او آءی ایم ایل سرٹیفکیٹس جاری کرنے والی اتھارٹیز کی صفوں میں بھارت کی شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، جو کہ معیار کے معیارات اور بین الاقوامی تجارتی سہولت کے لیے ہمارے ملک کے عزم کا ثبوت ہے۔

سکریٹری (صارفین کے امور)، جناب روہت کمار سنگھ نے اس اہم کامیابی کو ایک کانفرنس کے دوران پریس کے ساتھ شیئر کیا، جہاں اس کامیابی کی اہمیت کو واضح کرنے کے لیے ایک پریزنٹیشن اور ویڈیو پیش کیا گیا۔

مسٹر پال ڈکسن، ایگزیکٹو سیکرٹری، او آءی ایم ایل-سی ایس نے بھی بریفنگ کے لیے او آءی ایم ایل کے پیرس ہیڈکوارٹر سے شمولیت اختیار کی۔ او آءی ایم ایل سرٹیفکیٹس جاری کرنے والی اتھارٹی کے طور پر بھارت کے کردار کی دوبارہ تصدیق کی اور مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1957539) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu