عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ كے ہاتھوں تیسری سوچھتا خصوصی مہم كے پورٹل کا آغاز
خصوصی مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی جا رہی ہے جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 سربراہی اجلاس کی بے مثال کامیابی اور چندریان سوئم اور آدتیہ ایل ون شمسی مشن کے ہندوستان کے خلائی کارناموں سے قوم ولولہ انگیز ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مئی 2014 میں كمان سنبھالنے کے فوراً بعد 15 اگست 2014 کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ شروع کردہ سوچھتا مہم پہلی عوامی بیداری مہم ہے جس نے چار بنیادی مقاصد حاصل کئے جن میں ورک کلچر میں تبدیلی، ای آفس، کھلی جگہوں کا استعمال اور آرکائیو کلچر شامل ہیں
‘‘وہی انتظامیہ، وہی عہدیداران، صرف قیادت کی کمی تھی۔ وزیر اعظم نے حفظان صحت کے مشن کو جن-آندولن(عوامی تحریك( میں تبدیل کر دیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
14 SEP 2023 5:33PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سوچھتا مہم کی نگرانی کی خاطر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں سوچھتا كی تیسری خصوصی مہم کیے لیےوقف ویب پورٹل
https://scdpm.nic.in/
کا آغاز کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم ایک ایسے وقت شروع کی جا رہی ہے جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 سربراہی اجلاس کی بے مثال کامیابی اور چندریان سوئم اور آدتیہ ایل ون شمسی مشن کے ہندوستان کے خلائی کارناموں سے قوم ولولہ انگیز موڈ میں ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سوچھتا مہم مئی 2014 میں چارج سنبھالنے کے فوراً بعد 15 اگست 2014 کو جناب مودی کی طرف سے شروع کردہ پہلی عوامی بیداری مہم نے چار بنیادی مقاصد حاصل کیے ہیں-
ورک کلچر کی تبدیلی جو جی 20 كے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی کے بے نقص عمل سے ظاہر ہوا ہے۔
- ای آفس پورٹل کے تحت 90 فی صد سے زیادہ فائل کا کام آن لائن کیا گیا ہے؛ اسے وزیر اعظم اور ان کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے ذریعے تصور کیا گیا تھا جس نے کووڈ بحران پر قابو پانے میں مدد کی تھی۔
- پیداواری استعمال کے لیے کھلی جگہوں کا استعمال کیونکہ ڈاك كے محكمے جیسے کچھ محکموں نے کباڑ خانے کو صحن میں تبدیل کر دیا ہے۔
- آرکائیو ثقافت؛ فائلوں کو محفوظ کرنے کے عمل نے بھی رفتار پكڑی کی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے چند مہینوں میں سوچھتا مہم کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا۔
‘‘وہی انتظامیہ، وہی عہدیدار، صرف قیادت کی کمی تھی۔ وزیر اعظم نے صفائی ستھرائی کے مشن کو جن-آندولن )عوامی تحریک) میں بدل دیا اور اسے لوگوں نے ایک سماجی اصلاحی تحریک کے طور پر اپنایا۔ انہوں نے كہا كہ اس سے حکومت کا یہ ارادہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عام آدمی کو درپیش بنیادی مسائل کو ایک مشن موڈ میں حل کرے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام شہریوں بالخصوص میڈیا سے اپیل كی كہ وہ بیداری پیدا کرنے كے لیے متحد ہوں۔ ڈی اے آر پی جی نے 300 بہترین طریقے شروع كیے ہیں جنہیں تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر شائع کیا جائے گا۔ ان میں 'مكمل حکومتی' اور 'تمام سائنسی' نقطہ نظر کو اجاگر کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا كہ کامیاب چندریان سوءم كی لینڈنگ، آدتیہ ایل ون کا كی کامیاب لانچنگ بھی 'پوری سائنس اور پوری قوم' کے نقطہ نظر کا ثبوت ہے جسے ہم نے اپنی عالمی ثقافت میں اپنانے کی کوشش کی ہے۔
تیسری خصوصی مہم تیاری کے مرحلے سے پہلے 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک چلائی جائے گی۔ اس مدت کے دوران، وزارتیں/محکمے منتخب زمروں میں زیر التواء حوالوں کی نشاندہی کریں گے اور مہم کی جگہوں كا حتمی انتخاب كریں گے۔
حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں التوا كے معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کابینہ سکریٹری نے 25 اگست 2023 کو حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں کو مخاطب کیا اور اس کے لیے ڈی ای آر پی جی رہنما خطوط یکم ستمبر 2023 کو جاری کیے گئے۔
تیسری خصوصی مہم كے دوران وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ خدمات کی فراہمی یا عوامی انٹرفیس کے لیے ذمہ دار فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر توجہ مرکوز کی جاءے گی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ تیسری خصوصی مہم کو عمل میں لانے كا نماءندہ محکمہ ہے۔
ڈی اے اڑ پی جی اور محکمہِ پنشن اور پنشنرز کی بہبود كے كے سکریٹری جناب وی سری نواس؛ ڈاك كے محكمے كے سكریٹری جناب ونیت پانڈے؛ ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب ملند کے ڈیوسکر اور ڈی جی، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا جناب ارون سنگھل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ لانچ کی تقریب میں حکومت ہند کی تمام 84 وزارتوں اور محکموں میں عوامی شکایات اور اپیل اتھارٹیز کے نماءندہ افسران نے شرکت کی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957461)
Visitor Counter : 80