نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ نے زور دے کر کہا ہے کہ آبی وسائل کے مناسب استعمال کی یقین دہانی کیجئے ہر ایک بوند کی اہمیت ہے


باندھ، انسانی سہولت، استقلال اور تعاون کے جذبے کی یاد گار ہیں:نائب صدر جمہوریہ

بھارت کا ،پانی کے بندوبست سے گہرا تعلق ہے

جی 20 کی حالیہ سربراہ کانفرنس کی بھارت کی صدارت ،بھارت کے لئے ایک وضاحت کرنے والی گھڑی ہے

نائب صدر جمہوریہ نے باندھ کی حفاظت  کے قانون 2021 کو ،باندھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دوراندیش نظریہ  کے طور پر ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے قومی آبی مشن کے تحت کامکھیا ایکسپریس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

نائب صدر جمہوریہ نے باندھ کی حفاظت سے متعلق بین الاقوامی  کانفرنس  2023 سے خطاب کیا

Posted On: 14 SEP 2023 6:11PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے ہر شہری سے زور دے کر کہا کہ آبی وسائل کے بھرپور  اور صحیح استعمال کو یقینی بنائے۔ انہوں  نے زور دے کر کہا کہ ہر بوند کی اہمیت ہے۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کسی فرد کی مالی صلاحیت ،اسے چیزوں کا ضائع کرنے کا حق نہیں دیتی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری تہذیبی روح اور آئینی  بیانات یہ سب ایک پہلو پر یکجا ہوجاتے ہیں: جب  قدرتی وسائل کی بات آتی ہے تو ہمیں  ذمہ دار شہری بن جانا چاہئے۔

آج جے پور میں باندھ کی حفاظت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس  2023  سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے باندھوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور انہیں ایسے پہرے دار قرار دیا گیا جو ہمیں ہمارے کرہ ارض  کی شہ رگ تک رسائی حاصل کراتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی  باندھ انسانی سہولت ، استقلال اور تعاون کے جذبے کی یادگار ہیں۔

 

آبی بندوبست کے ساتھ بھارت کے اندرونی  رابطے کو اجاگر کرتے  ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھارتی تہذیب ،دریاؤں  کے کنارہ ہزاروں سال پنتی رہی ہے، زندگی حاصل کرتی رہی ہے  اور ان دریاؤں کے پانی سے اپنا وجود برقر ار رکھتی ہے۔ جناب دھنکڑ نے یہ بھی  کہا کہ ویدوں اور ارتھ شاسترسمیت قدیم   صحیفوں میں  پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے  باندھوں او ر پانی  کے ذخیروں  کی تعمیر کرکے ، پانی کے منظم بندوبست کا ذکر کیا گیا ہے۔

ہر گھر جل پہل کو  صحیح سمت میں اٹھائے گئے قدم کے  طور  پر سراہتے ہوئے جناب دھنکڑ نے وقتاً فوقتاً ابھرنے والے بین ریاستی آبی تنازعات  کو دور کئے جانے کی ضرورت کی اہمیت بھی ظاہر کی۔ نائب  صدر جمہوریہ نے لوگوں  پر زور دیتے ہوئے کہاکہ  بھارتی آئین کی  دفع  262 سے رجوع کریں جس میں  بین ریاستی دریاؤں یا  دریاؤں کی وادیوں سے  متعلق تنازعات  کو دور کرنے  کے نظام  کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

اس موقع پر جناب دھنکڑ نے باندھوں کی حفاظت سے متعلق قانون ڈی ایس اے 2021 کے نفاذ کی بھی ستائش کی جو بھارت کے باندھوں کی حفاظت کے تئیں اس کے عزم کو تقویت  دیتا ہے۔ انہو ں نے باندھوں کی بازآباد کاری اور بہتری کے پروجیکٹ ڈی آر آئی پی کے پہلے مرحلے کے کامیاب عمل درآمد کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پروجیکٹ کا حال ہی میں شروع کئے گئے دوسرےاور تیسرے مرحلہ  سے ، بھارت میں بہت سی ریاستوں میں باندھوں کی حفاظت میں مزید اضافہ ہوگا۔

عالمی سطح پر بھارت  کے بڑھتے ہوئے اثر کو سراہتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا  کہ ہماری تہذیبی اقدار  جی 20 کی بھارتی صدارت کے دوران  دنیا  پر ظاہر ہوگئی اور انہیں شاندار طریقے سے قبول کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ  یہ سبراہ کانفرنس بھارت کے لئے وضاحت کرنے والی ایک گھڑی تھی۔  

نائب صدر جمہوریہ نے تقریب کے دوران  جے پور سے ، وینائل میں لپٹی ہوئی کامکھیا ایکسپریس  کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جس کا مقصد جل شکتی کی وزارت کے  قومی آبی مشن  کا پیغام پہنچانا ہے۔  جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، تریپورہ کے وزیراعلی جناب  مانک ساہا ،  کرناٹک کے نائب وزیراعلی جناب ڈی کے شیو کمار اور دیگر  غیر ملکی  مندوبین نیز سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

ش  ح۔ ا س ۔ ج

UNO-9512


(Release ID: 1957433) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Punjabi , Tamil