وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی ایم اے  نے پورے بھارت میں صفائی مہم جاری رکھی

Posted On: 14 SEP 2023 5:15PM by PIB Delhi

کام کی جگہوں اور ان کے آس پاس صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پید ا کرنے  کے لئے فوجی امو ر کے محکمہ ڈی ایم اے میں سووچھتا سے متعلق حکومت کی ملک گیر مہم کے مطابق  پورے بھارت میں صفائی ستھرائی کی مہم جاری رکھی۔ مہم کا انعقاد نومبر 2022 سے اگست 2023 تک کیا گیا۔پورے ملک میں صفائی ستھرائی  کی 12 مہمیں چلائی گئیں ، 1157 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 872 فائلیں بند کی گئیں کیونکہ انہیں برقرار رکھے جانے کی مدت پوری ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ اس مدت  میں  5763 آر ٹی آئی درخواستوں ، 603 آر ٹی آئی اپیلوں ، 4231 سی پی گرامز شکایات ، 784 سی پی گرامز اپیلوں اور 5 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔  اس مہم سے کام کی جگہوں پر تجربے ،رقبے کے صحیح استعمال  اور صحت مند اور  کام کرنے کے صحت مند ماحول میں خاطر خواہ  تعاون ملا اس کے علاوہ اس مہم سے مالیہ بھی حاصل ہوا۔

ڈ ی ایم اے سووچھتا کے بارے میں خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران  ایک سرکردہ ایجنسی رہی ہے ۔ یہ مہم  اکتوبر 2022 کے دوران شروع  کی گئی تھی ۔ اس کے آغاز کے وقت 2668 جگہوں پر صفائی ستھرائی  کی مہم چلائی گئی تھی اور ڈی ایم کے تحت مختلف تنظیموں کی طرف سے 398 ضابطوں کو آسان بنایا گیا۔ ازالہ کرکے اور کباڑ کی چیزوں کا نمٹار ا کرکے 212.68 کروڑ روپے کا مالیہ بھی حاصل کیا گیا۔ ریکارڈ کے بندوبست کے ضمن میں اکتوبر 2022 میں  855435 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 269132فائلیں بند کی گئیں ۔ کیونکہ ان فائلوں کو برقرار رکھے جانے کی مدت پوری ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ 1.85.887 مربع فٹ کی جگہ بھی خالی کرائی گئی۔

یہ سرگرمیاں خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کے بعد بھی جاری رکھی گئیں  اور سبھی منسلک اور ماتحت دفتروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ سووچھتا سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ہر ہفتے تین گھنٹے وقف کریں۔

چونکہ وزیر دفاع نے پچھلے سال اعتراف کیا ہے کہ مہاتما گاندھی کی شروع کردہ صفائی ستھرائی مہم ،وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کرگئی ہے لہذا یہ  جغرافیائی حدوں کو بھی پار کرگئی  ہے  اور ملک کے کونے کونے میں اس کا اثر دیکھا جارہا ہے۔

 

ش  ح۔ ا س ۔ ج

UNO-9508



(Release ID: 1957418) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi