امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور کے محکمے نے زیر التوا معاملوں کو نمٹانے اور سوچھتا ابھیان کے لئے خصوصی مہم 2.0 کا اہتمام کیا
Posted On:
14 SEP 2023 4:53PM by PIB Delhi
صارفین کے امور کے محکمے نے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کا اہتمام کیا ہے اور اسے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) سے موصولہ ہدایات کی بنیاد پر اگست 2023 تک بڑھا دیا ہے۔
اس خصوصی مہم کے دوران، اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا، جن کا مقصد صفائی ستھرائی کو بڑھانا، انتظامی عمل کو ہموار کرنا، اور کام کرنے کے جگہ کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ ان سرگرمیوں میں صفائی ستھرائی کی جامع مہم، قواعد و ضوابط کا مکمل جائزہ اور آسانیاں، ریکارڈ کے انتظام کے نظام کا جائزہ، جگہ کا نتیجہ خیز استعمال، اور کچرےکو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے جیسے اقدامات شامل تھے۔
ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں، سرکاری محکموں اور تنظیموں کی طرف سے کئے گئے قابل ذکر کام کو پیش کرنے والے ڈیٹا اور تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال طور پر شیئر کیا گیا۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس )، نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف)، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ )، لیگل میٹرولوجی (ایل ایم)، اور آر آر ایس ایلز ان اداروں میں شامل تھے جنہوں نے دل و جان سےس مہم میں حصہ لیا۔ کچھ اختراعی طریقوں میں بایوڈیگریڈیبل کچرے کی ورمی کمپوسٹنگ، منبع پر ای ویسٹ کو الگ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
صارفین کے امور کے محکمے نے بھی خصوصی مہم 2.0 میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا، جس میں بنیادی توجہ قومی دارالحکومت خطے سے باہر واقع دفاتر اور احاطے کی صفائی پر مرکوز تھی۔ اس خصوصی مہم 2.0 میں بی آئی ایس ، این ٹی ایچ ، این سی سی ایف ، آر آر ایس ایلز اور ریاستی کنزیومر کمیشن کے 72 دفتری احاطے کی نشاندہی کی گئی اوریہ سبھی اس میں فعال طور پر شامل ہوئے۔
محکمہ کی عوامی خدمت کے لیے لگن نومبر 2022 سے اگست 2023 کی مدت کے دوران 12963 عوامی شکایات اور 1407 عوامی شکایات کی اپیلوں کے نمٹانے سے مزید ظاہرہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ، محکمے نے ملک بھر میں ایک متاثر کن صفائی ستھرائی کی 110 مہم چلائیں، جس کے نتیجے میں ای ویسٹ، فرسودہ فائلوں، پرانے فرنیچر وغیرہ کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے 2728 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اقدام نے پرانی اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 6,60,547/- روپے کی آمدنی حاصل کی۔
مہم کی پیشرفت کو باقاعدگی سے ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر پوسٹ کیا جاتا تھا۔
************
ش ح۔ ام۔
(U:9505)
(Release ID: 1957384)
Visitor Counter : 89