سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر اور کے اے ایم پی: سائنس مواصلات پر ورکشاپ
Posted On:
14 SEP 2023 9:27AM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے ایک ہفتہ طویل ایک لیب پروگرام کے تیسرے دن سائنس مواصلات پر ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں 50 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی اور ماہرین سے سائنس مواصلات کے مختلف پہلوؤں کی تربیت حاصل ہوئی۔ ورکشاپ میں سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے جگیاسا، ٹریننگ اور ایچ آر ڈویژن کے سربراہ جناب سی بی سنگھ نے اپنا استقبالیہ خطبہ دیا۔ ورکشاپ میں اپنے کلیدی خطاب میں سائنس کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر شرمشٹھا بنرجی، حیدرآباد یونیورسٹی نے طلبہ کو بین ضابطہ سائنس پڑھانے پر زور دیا۔ محترمہ شرمشٹھا نے کہا کہ حیاتیات، کیمسٹری، فزکس اور ریاضی سمیت تمام مضامین ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور ہمیں یہ بات اپنے طلباء کو مؤثر انداز سے بتانا ہوگی۔
محترمہ آریکا ماتھر، ہیڈ - آپریشنز اینڈ اسیسمنٹس،کے اے ایم پی نے نالج اینڈ اویرنیس میپنگ پلیٹ فارم(کے اے ایم پی) سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر اور این سی پی ایل کی ایک پہل کے بارے میں گہرائی اور مہارت کے ساتھ اپنی پیشکش سے سامعین کو مسحور کردیا ۔ کے اے ایم پی کا مقصد ہمارے طلباء میں فطری صلاحیتوں اور ہنر کو اجاگر کرنا ہے، اور اساتذہ اس کوشش کے لیے بظاہر پرجوش نظر آتے ہیں۔
ورکشاپ میں سائنس مواصلات اور شہریوں کی ذمہ داری کی وضاحت کرتے ہوئے، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے چیف سائنسداں اور ’سائنس رپورٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر جناب حسن جاوید خان نے کہا،’’یہ ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سائنس کے بارے میں غلط معلومات اور فرضی خبروں کے بارے میں مزید بیداری پیدا کریں۔‘‘
سائنس رپورٹر میگزین کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر محترمہ سونالی ناگرنے اساتذہ کو پاپولر سائنس رائٹنگ کی باریکیوں کی تربیت دینے کے لیے ایک پریزنٹیشن دی۔ ورکشاپ کا اختتام جناب حسن جاوید خان کی طرف سے دیے گئے پاپولر سائنس رائٹنگ سے متعلق کام کے ساتھ ہوا۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر اور کے اے ایم پی کے بارے میں:
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) بھارتی حکومت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی جزوی تجربہ گاہوں میں سے ایک تجربہ گاہ ہے۔ یہ سائنسی مواصلات، سائنس، ٹیکنالوجی، اور جدت طرازی (ایس ٹی آئی) کے شعبوں میں مہارت کا حامل ہے جو ثبوت پر مبنی پالیسی تحقیق اور مطالعات پر مرکوز ہے۔
کے اے ایم پی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) اور صنعتی شرکاء ایم / ایس نائسا کمیونی کیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ (این سی پی ایل) کی ایک پہل اور معلوماتی شراکت دار ہے۔یہ تخلیقی صلاحیتوں، بامعنی سیکھنے، تنقیدی اعتبار سے پڑھنے اور سوچنے کے ہنر کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ طلباء کی فطری صلاحیتوں کو سامنے لایاجاسکے۔
-----------------------
ش ح۔ش م ۔ ع ن
U NO: 9481
(Release ID: 1957241)
Visitor Counter : 111