محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت محنت کی سووچھتا اور معیاری کام کاج کی جانب پیش قدمی

Posted On: 13 SEP 2023 8:05PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے وزارت میں اپنے خود مختار اداروں میں اور فیلڈ تنظیموں میں سووچھتا (صفائی ستھرائی) کو ادارہ جاتی بنانے اور مؤخر معاملوں  کو کم سے کم کرنے کا عہد کیا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن سے ترغیب حاصل کر کے وزارت زیادہ ضابطہ بند اور معیاری حکومت کے اپنے عہد کے تئیں سرگرم ہے۔

اہم پیش رفت (دسمبر 2022 سے اگست 2023 تک)

  • چھتیس ننیانوے (3699) فزیکل فائلوں کو نمٹایا گیا: ریکارڈ میں سے بے کار چیزیں ہٹانے اور ریکارڈز کو با قاعدہ بنانے کی ہماری انتھک کوششوں کی وجہ سے کام کاج کے طریقوں میں تیزی آئی ہے۔
  • ای-آفس پر 100 فیصد عمل درآمد: جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے ہم نے ای آفس نظام کو پوری طرح سے مربوط کر دیا ہے تاکہ کاغذ کا کم سے استعمال ہو اور کام کاج  میں باقاعد گی  آئے۔
  • چھیانوے اعشاریہ نو پانچ (96.95) فیصد شکایات  عامہ کو نمٹایا گیا: شکایات عامہ کو بروقت نمٹانا ہماری اعلیٰ ترجیح رہی ہے اور ہم نے   128091 شکایات میں سے 124188 شکایات کا ازالہ کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
  • اٹھانوے اعشاریہ سات-صفر (98.70) فیصد مؤخر شکایات عامہ  کی درخواستیں نمٹائی گئیں: عوام کی شکایتوں کو سننا اور ان پر فوری طور سے کام کرنا ہماری مشن کا اٹوٹ حصہ ہے ( 27887 میں سے 27526)۔
  • (ارکان پارلیمنٹ کے ریفرنس): ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول   77.5 فیصد ریفرنس نمٹائے گئے۔
  • ایک ہزار 256 (1256) مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔

محنت اور روزگار کی وزارت آگے بھی کام جاری رکھے گی اور 2؍اکتوبر 2023 سے 31؍اکتوبر 2023 تک آنے والی سووچھتا مہم 3.0 کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی نوعیت کا بنانا اور وزارت  اس کے خود مختار اداروں اور فیلڈ تنظیموں  میں التوا میں پڑے معاملوں کو نمٹانا شامل ہے۔

محنت اور روزگار کے وزیر کی بابصیرت قیادت میں اور باصلاحیت ٹیم کی مدد سے وزارت سووچھتا ابھیان-3 کی کامیا ب عمل آوری کے لئے پرعزم ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1957199)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu