جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی وزارت كا پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ  سووچھتا کو فروغ دینے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لئے  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم میں حصہ لے گا

प्रविष्टि तिथि: 13 SEP 2023 7:51PM by PIB Delhi

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کم کرنے کے مقصد کے ساتھ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات كے محكمے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم چلانے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2023 تک تیسری مہم اور 15 ستمبر، 2023 سے شروع ہونے والی مہم کے تیاری کے مرحلے میں حصہ لے رہا ہے۔

2.   پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک اپنے سیکرٹریٹ اور اس کے انتظامی کنٹرول میں فیلڈ آفس میں زیر التواء حوالوں کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے دوسری خصوصی مہم  میں بھی حصہ لیا تھا۔ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران، مختلف زمروں میں زیر التواء معاملات جیسے وی آءی پی حوالہ جات، آءی ایم سی حوالہ، ریاستی حکومت کا حوالہ، پی ایم او حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلیں مؤثر طریقے سے نمٹا دی گءیں اور شناخت شدہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ خصوصی مہم کے نتیجے میں 600 مربع فٹ کی جگہ نكالی گئی۔ مہم کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ بنائے گئے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس مہم کی تشہیر میں سوشل میڈیا بھی شامل رہا۔

3.    دوسری خصوصی مہم  کے تحت کوششیں نومبر 2022 سے اگست 2023 تک مہم کے بعد بھی جاری رکھی گئیں۔ نومبر 2022 تا  اگست 2023 کے دوران زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے سلسلے میں کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

(1) وی آئی پی حوالہ جات - 48

(2) ریاستی حکومت کے حوالہ جات - 88

(3) عوامی شکایات - 3428

(4) عوامی شکایات کی اپیل - 215

4.    اب ڈی ڈی ڈبلیو ایس 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی تیسری خصوصی مہم میں مزید فعال طور پر حصہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(रिलीज़ आईडी: 1957198) आगंतुक पटल : 100
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Telugu