بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت التواء میں پڑے معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم - تیسری سوچھتا مہم - کے لیے تیار
Posted On:
13 SEP 2023 5:25PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت آنے والے کل کو صاف ستھرا اور زیادہ موثر بنانے کے اہداف کی خاطر پوری طرح پرعزم ہے اور ان کے حصول کے لیے ہمہ جہت کوششیں کر رہی ہے۔ نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران دوسری سوچھتا مہم کے دوران بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے نمایاں كامیابی حاصل کی ہے۔ اس رُخ پر تمام بڑی بندرگاہوں اور وزارت کے دیگر ماتحت / منسلک دفاتر نے انتھک کام کیا ہے۔
وزارت نے 411 میں سے 340 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ 456 صفائی مہمات کا اہتمام کیا۔ نتیجے میں اردگرد کو صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار بنایا گیا۔ تقریباً 12425 مربع فٹ جگہ صاف کر دی گئی ہے۔ اس سوچھتا مہم سے 25,46,76,157 روپے کی آمدنی بھی ہوءی ہے۔ اس عمل كے دوران 62,612 پرانی فائلوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کو ختم کیا گیا۔
انتطامی اصلاحات اور عوامی شمایات كے محكمے كی جانب سے مشق کو مزید تحریک دینے کے لیے فیصلہ كے مطابق بندرگاہوں کی جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم کوبھی عمل میں لاءے گی۔بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر مثلاً پورٹس، اے ایل ایچ ڈبلیو، ایس سی آءی، ڈی جی ایل ایل، آءی ڈبلیو اے آءی، ایس سی ایل ایس ڈی سی ایل، آءی پی آر سی ایل، آءی ی اے وغیرہ زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم) تیسری خصوصی مہم میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔ اس مہم کے دوران وزارتوں/ محکموں اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) مہم کی نگرانی اور نفاذ کے لیے نوڈل محکمہ ہوگا۔ حکومت نے 2021 اور 2022 میں بھی اسی طرح کی خصوصی مہمات کا اہتمام کیا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957129)
Visitor Counter : 135