وزارتِ تعلیم

تعلیم کی وزارت کے   اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے  ای ڈی سی آئی ایل کے اشتراک سے آج  نئی دہلی میں اسٹڈی ان انڈیا  (ایس آئی آئی )  ورکشاپ کا انعقاد کیا


اسٹڈی ان انڈیا پورٹل، داخلہ کے پورے عمل کو ہموار اور قابل رسائی بنانے کے لیے ایک واحد مربوط نظام ہے

 اسٹڈی ان انڈیا  ’گھر پر بین الاقوامیت کے احساس ‘ کے اہداف کو پورا کرےگا،جس کاتصورقومی تعلیمی پالیسی -این ای پی 2020میں پیش کیاگیاہے

Posted On: 13 SEP 2023 3:42PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے  اعلیٰ تعلیم کے محکمہ نے   ای ڈی سی آئی ایل کے تعاون سے آج اے آئی سی ٹی ای  آڈیٹوریم، نئی دہلی میں ایک اسٹڈی ان انڈیا (ایس آئی آئی )اورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ کا، مقصد مختلف وزارتوں/محکموں، ایف آرآراوز، بیرون ملک ہندوستانی مشنوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تعمیل افسران (ایچ ای آیز)کے تمام متعلقہ فریقوں کو ایس آئی آئی  پورٹل کے کام کاج اور اسے چلانے میں ان کے مخصوص کردار سے واقف کرانا تھا۔

2023-09-13 15:08:53.909000 2023-09-13 15:08:53.991000

اس پورٹل کو تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ نیزصنعت کاری کے مرکزی  وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے مشترکہ طور پر 3 اگست 2023 کو نئی دہلی میں   ، اعلیٰ تعلیم کی کوششوں کو بین الاقوامی بنانے کے حصے کے طور پر شروع کیا تھا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری،جناب کے سنجے مورتی نے کہا کہ ایس آئی آئی پروگرام ،وزارت داخلہ اوروزارت خارجہ کے تعاون سے ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی طالب علم کے لیے انضباطی  کارروائیوں کے عمل کو آسان  اورسادہ بنانے  اور مربوط اقدامات کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس امرت کال دور میں، ہمارا مقصد دنیا بھر سے کم از کم ایک کروڑ طلباء کی میزبانی کرنا ہے اوراس لئے  ہمارے اداروں کو اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اہداف مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر جناب ابھے کرندیکر نے اس میں شامل وزارتوں کی کوششوں اور قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مخصوص اقدام سے اعلیٰ تعلیم کی بین الاقوامیت کے مقاصد کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جائے گا اور طلباء اور سیکھنے والوں کی خواہشات کی تکمیل ہوگی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، این ای ایف ٹی کے چیئرمین پروفیسر انیل سہسرا بدھے نے کہا کہ طلباء بھارت کے عالمی سفیر بنیں گے اور ملک کو اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کے لیے ترجیحی منزل کے طور پر پیش کریں گے۔

اس تقریب میں تقریباً 500 عہدیداروں نے ورچوئل طورپرشرکت کی، جن میں ایف آرآراوز اور وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت تعلیم، بیرون ملک ہندوستانی مشنز اور ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آیئز)کے نمائندے شامل تھے۔ ہندوستان، دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اعلیٰ تعلیمی نظام پر فخر کرتے ہوئے، عالمی سطح پر کچھ انتہائی ذہین افراد کی آبیاری کر چکا ہے۔ ایس آئی آئی پروگرام کا مقصد کفایتی  اوراعلیٰ معیارکی  تعلیم کی پیشکش کے ذریعے ہندوستان کو مطالعہ کی  ایک ترجیحی منزل کے طور پر پیش  کرنا ہے۔ یہ انڈر گریجویٹ (یوجی)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی )، ڈاکٹریٹ، اور دیگر قلیل مدتی پروگراموں میں دستیاب 100,000 نشستوں کے ساتھ 500 سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس میں 2,600 سے زیادہ کورسز کا انتخاب  کیاجاسکتا ہے۔ یہ اقدام اعلیٰ تعلیم کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستان میں مطالعہ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو تعلیم کے عالمی مرکز کے طور پر دوبارہ قائم کرنے کے وژن کے  عین مطابق حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے۔ ویب سائٹ پورٹل، رجسٹریشن، ویزا کی منظوریوں کے لیے سنگل ونڈو سسٹم  یعنی ایک ہی مقام پرسبھی سہولتوں کی دستیابی سے متعلق نظام کے طور پر کام کرتا ہے، اس طرح  تعلیم سے متعلق اس پورے عمل کو آسان بناتا ہے،  اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو اپنے مطلوبہ کورسز کا انتخاب کرنے، انسٹی ٹیوٹ آفر لیٹر وصول کرنے، اور ہندوستان میں اپنے تعلیمی خوابوں کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے  میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

**********

 (ش ح۔ ع م۔ع آ)

U-9465



(Release ID: 1957092) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu