وزارت دفاع
بنگلہ دیش بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن کا ہندوستان دورہ
Posted On:
13 SEP 2023 4:56PM by PIB Delhi
ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف دی نیول اسٹاف، بنگلہ دیشی بحریہ،12 سے 16 ستمبر 23 تک ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وہ چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف، چیف آف دی نیول اسٹاف، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری خارجہ کے علاوہ ہندوستان کے دیگر اعلیٰ عہدے دار سے ملاقات کریں گے۔
ایڈ ایم حسن نے 13 ستمبر 23 کو نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بعد ساؤتھ بلاک میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم آر ہری کمار سے ملاقات کی، جہاں انہیں رسمی طور پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دونوں بحریہ کے سربراہوں نے آپریشن، تربیت، معلومات کے تبادلے اور کثیر الجہتی تعمیرات میں شرکت کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوطرفہ بات چیت کے دوران بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن پر مربوط گشت، دوطرفہ مشق بونگوساگر، بحری تربیت کے انعقاد اور وفود کے باہمی دوروں جیسے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
نئی دہلی میں مصروفیات کی تکمیل پر ایڈمرل ایم نظم الحسن ممبئی کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ سے بات چیت کریں گے اور ایک دیسی ساخت کے ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا بھی دورہ کریں گے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش تاریخ، زبان، ثقافت اور بہت سی دیگر مشترکات کے رشتے میں منسلک ہیں، جو بہترین دوطرفہ تعلقات خودمختاری، مساوات، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہمہ جہت شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں، جو اسٹریٹجک تعلقات سے بالاتر ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(13.09.2023)
(U: 9469)
(Release ID: 1957075)
Visitor Counter : 108