کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت اور پی ایس یوز نے جاری سوچھتا مہم کے تحت 10,266 میٹرک ٹن اسکریپ کو ٹھکانے لگایا اور  جنوری سے اگست 2023 تک 70 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی


تقریباً6,929,401 مربع فٹ جگہ تیار کی گئی۔ ماحول دوست جوٹ/کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے گئے

Posted On: 13 SEP 2023 2:42PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت اور کوئلے کے پی ایس یوز نے سوچھتا پکھواڑہ-2023 کے حصے کے طور پر اپنی خاص صفائی اور پائیدار طور طریقوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ اقدامات ماحولیاتی ذمہ داری اور ورک اسپیس نیز کمیونٹیز کے معیار کو بڑھانے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

اکتوبر 2022 کے دوران خصوصی مہم 2.0 کے دوران وزارت کی کچھ کامیابیاں قابل ستائش تھیں۔ وزارت نے مہم کے دوران 3,023,788 مربع فٹ کے وسیع رقبے کی صفائی کی، کام کے ماحول کو صاف رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ ماحولیات کے حوالے سے شعوری کوشش میں، 5,409.5 میٹرک ٹن سے زیادہ اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا اور  اس طرح سے 48.5 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اختراعی اقدامات میں کوٹھا گوڈیم ایریا، ایس سی سی ایل، حیدرآباد میں اسکریپ یارڈ کو پیداواری فصل والی زمین میں تبدیل کرنا، پائیدار زمین کے استعمال میں تعاون کرنا شامل ہیں۔ سی سی ایل کی جانب سے اسکریپ، ڈسپوز شدہ اشیاء، ٹائروں، پائپوں اور گاڑیوں سے "کچرا اُدیان" کی تخلیق کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ یہ اقدام ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جو مجوزہ ایکو پارکوں اور دیگر کوئلہ کمپنی احاطوں میں توسیع کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو 3 آر (ریڈیوس-ری یوز-ری سائیکل) کے تصور اور پائیدار کچرے کے انتظام کے لیے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HC73.jpg

فالو اپ ایکشن (جنوری تا اگست 2023):

سوچھتا پکھواڑہ کی جاری کوششوں میں، وزارت کوئلہ اور پی ایس یو کی جنوری سے اگست 2023 کی مدت کے دوران  حاصل کردہ کامیابیوں   میں شامل ہیں:

  • صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک متاثر کن 6,929,401 مربع فٹ جگہ کی صفائی ۔
  • 10,266 میٹرک ٹن سے زیادہ اسکریپ کو ذمہ دارانہ طور پر ٹھکانے لگایا گیا، جس کے نتیجے میں 70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
  • صفائی کے لیے وسیع بیداری مہم، جن میں  بینرز، پیغامات کی نمائش، نکڑ ناٹک (اسٹریٹ ڈرامے)، سیمینارز، اور مشاورتی سیشن شامل  ہیں۔
  • بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے "ریچارج ویلز" کی تعمیر، پانی کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کرنا۔
  • سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) کے استعمال کو روکنے کے لیے بیداری کو فروغ دینا اور ماحول دوست جوٹ/کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم۔
  • تھائی موگامبیگائی ٹیمپل، بلاک-8 کے قریب تقریباً 108,900 مربع فٹ اراضی کو گھنے پودوں سے پاک کرکے اور بڑے پیمانے پر درخت لگاکر اور گرین بیلٹ کی نشوونما کے لیے اسے  دوبارہ تیار کیا گیا۔
  • پارکنگ، ریکارڈ رومز، بیٹھنے کی جگہیں، بیت الخلاء کی تعمیر، باغبانی، شجرکاری، اور کان کے منصوبوں کو وسعت دینے سمیت متعدد مقاصد کے لیے خالی جگہوں کا استعمال۔
  • "سوچتا پکھواڑہ 2023" کے لوگو کے ساتھ وزارت کے تمام حصوں میں ہوا صاف کرنے والے چھوٹے پودے لگا کر کام کے ماحول کو بہتر بنانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F7PR.jpg

یہ جاری اقدامات صفائی، پائیداری اور ذمہ دارانہ کچرے  کے بندوبست کو فروغ دینے کے لیے وزارت کوئلہ اور پی ایس یو کے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ سوچتا پکھواڑہ 2023 سب کے لیے صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند ماحول بنانے کے لیے ان کی لگن کا ثبوت ہے۔

*****

ش  ح۔ م م ۔ ج

UNO-9446


(Release ID: 1956903)