محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت نے مختلف پرائیویٹ جاب پورٹلز / آجروں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
12 SEP 2023 8:23PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت نے آج یہاں وزارت کے نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ممتاز پرائیویٹ جاب پورٹلز، کمپنیوں /آجروں اور ہنرمندی فراہم کرانے والوں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد این سی ایس پورٹل پر روزگار کی تلاش کرنے والوں کے لیے روزگار کے مواقع اور خدمات میں اضافہ کرنا ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے ساتھ شراکت کرنے والے پرائیویٹ جاب پورٹلز اپنی اسامیاں این سی ایس پر بھی شیئر کریں گے تاکہ این سی ایس میں رجسٹر شدہ روزگار تلا ش کرنے والے ایسی اسامیوں کے لیے بلاروک ٹوک درخواست دے سکیں۔ محنت اور روزگار کی وزارت کی جانب سے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (روزگار) جناب امت نرمل نے محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ اور ایڈیشنل سکریٹری (محنت اور روزگار) جناب رمیش کرشنا مورتی کی موجودگی میں دستخط کیے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کرنے والوں میں ٹیم لیز ایچ آر ٹیک (فریشرز ورلڈ) مانسٹرڈاٹ کام انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ جس کو فاؤنڈ اِٹ کہا جاتا ہے، کیس کارپ لمیٹیڈ، ڈیلیوری ٹریک (وی ایس ایس ٹیک) کارپگا اسسٹمنٹ اے پی پی میٹرکس سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ہائر می)، کوئکر انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ٹی سی ایس آئی او این اور فرسٹ جاب ڈاٹ کو ڈاٹ اِن شامل ہیں جو اپنی اسامیاں این سی ایس پورٹل پر شیئر کریں گے۔ یہ اسامیاں این سی ایس میں رجسٹر شدہ روزگار تلاش کرنے والوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گی۔ اب تک این سی ایس میں شامل ہونے والے غیرمنظم شعبے کے 30 لاکھ سے زیادہ ای- شرم رجسٹر شدہ ورکرز کو بھی اس شراکت داری سے فائدہ ہوگا۔
محنت اور روزگار کی وزارت نے این سی ایس پورٹل میں رجسٹر شدہ روزگار تلاش کرنےو الوں کو انگریزی اور ہندی زبان میں روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت سے متعلق ہنرمندی کی آن لائن مفت تربیت فراہم کرانے کے لیے ٹی سی ایس آئی او این کے ساتھ بھی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ روزگار حاصل کرنےکی صلاحیت پیدا کرنے والی تربیت روزگار تلاش کرنے والوں کو روزگار کی صلاحیت سے متعلق ہنرمندی فراہم کرانے میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ ایسی تربیت منتخب ہوجانے پر افرادی قوت کے کام کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کریگی۔
محنت اور روزگار کی وزارت نے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کا اپنے آپ اندازہ کرنے کے واسطے روزگار تلاش کرنے والوں کو مفت سہولت فراہم کرانے کے لیے کارپگا اسسمنٹ اے پی پی میٹرکس سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ہائر می) کے ساتھ بھی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ آجروں کو بھی اس فیچر سے فائدہ ہوگا کیوں کہ وہ اب ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے نمبر دیکھ سکیں گے اور اپنے لیے مناسب ملازمین کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس سے امیدواروں کے انتخاب میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی ۔
اس موقع پر محنت اور روزگار کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی شراکت داری ملک میں روزگار تلاش کرنے والوں کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این سی ایس پورٹل کی جی 20- ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے شرکاء نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مختلف سرکاری اور نجی شعبے کے تنظیموں کے ساتھ مزید شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا جس سے کہ این سی ایس کو روزگار تلاش کرنے والوں اور آجروں دونوں کی بہتر خدمت کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل اسی دن (12ستمبر 2023) محنت اور روزگار کی وزارت نے محنت اور روزگار کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رمیش کرشنا مورتی کی صدارت میں روزگار فراہم کرانے والی تنظیموں ،آجروں اور پرائیویٹ جاب پورٹلز کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا جس کا مقصد این سی ایس پورٹل کے ساتھ شراکت داری کو بہتر اور مضبوط بنانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرنا تھا۔ میٹنگ کے شرکاء نے روزگار کے عمل کے دوران آجروں کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کے سلسلے میں تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے این سی ایس پورٹل کے مجوزہ اپ گریڈیشن کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔
***
ش ح۔اگ ۔ ع ن
U NO: 9436
(Release ID: 1956836)
Visitor Counter : 149