وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے تحت نومبر 2022 سے اگست 2023 کے درمیان سی بی آئی سے کے تمام فیلڈ دفاتر میں 195 آؤٹ ڈور مہمات کے علاوہ 11,284 عوامی شکایات اور 2,082 سے زیادہ عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا ہے


86,000 فائلوں کو ختم کرنے کے ساتھ، طبعی فائلوں کو کم کرنے کے لیے سی بی آئی سی بڑی حد تک ای-آفس میں منتقل ہو گیا ہے

سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 3.0 جس میں 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک کام کی شناخت شدہ اشیا کے التوا کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی

Posted On: 12 SEP 2023 8:47PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی پی ڈی ایم) میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔ مہم کی خصوصی توجہ وی آئی پی حوالہ جات اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے پر تھی۔ اس عرصے کے دوران 80 وی آئی پی حوالے، 11,284 عوامی شکایات اور 2,082 سے زیادہ عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں۔ مزید یہ کہ سی بی آئی سی کے تمام فیلڈ دفاتر میں ملک گیر صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اب تک 195 آؤٹ ڈور مہم چلائی جا چکی ہے۔

 

 

 

مہم کے دوران تقریباً 1 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے تقریباً 86,000 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔ سال کے دوران، مسلسل کوششوں کی وجہ سے، سی بی آئی سی بڑی حد تک ای-آفس میں منتقل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے طبعی فائلوں کی تعداد کم سے کم ہو گئی ہے۔

 

 

توجہ کا ایک اور شناخت شدہ علاقہ پرانے/غیر استعمال شدہ دفتری سامان اور ردی مواد کو ٹھکانے لگانا اور اس طرح اضافی جگہ خالی کرنا تھا۔ مہم کے دوران نومبر 2022 سے اگست 2023 تک تقریباً غیر استعمال شدہ مواد/ ردی کو ٹھکانے لگا کر 9,909 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔ اس طرح کی اضافی جگہ کو نتیجہ خیز استعمال میں لایا گیا۔

اس مشق کو مزید تقویت دینے کے لیے، حکومت کی ترجیحات کے مطابق، سی بی آئی سی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 شروع کرے گا تاکہ سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور کام کی شناخت شدہ اشیا کے التوا کو کم کیا جا سکے۔ سی بی آئی سی، ہندوستان بھر میں اپنے فیلڈ دفاتر کے ساتھ مہم کے مرحلے 2 سے 31 اکتوبر، 2023 کے دوران شناخت شدہ حوالوں/ مسائل کو نمٹانے کی کوشش کرے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9428



(Release ID: 1956791) Visitor Counter : 70


Read this release in: Telugu , English , Hindi