جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے زیر التوا معاملوں میں کمی کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا
Posted On:
12 SEP 2023 6:22PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند نے اپنے دو سی پی ایس یو [انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی)] اور تین خود مختار اداروں [نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (SSS-NIBE)] کے ساتھ نومبر 2022 سے اگست 2023 تک زیر التوا معاملوں میں کمی کے لیے خصوصی مہم کا کامیاب انعقاد کیا۔
مہم کے تحت دفتر کے احاطے میں صفائی کو برقرار رکھنے، پرانے ریکارڈ اور کاغذات کو ختم کرنے، اور ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، بین وزارتی مشاورتی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، عوامی شکایات، پی ایم او حوالہ جات کو نمٹانے، صفائی ستھرائی اور دفتری ردی کو ٹھکانے لگانے، قواعد/ عمل میں آسانی اور جگہ خالی کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔ سینیئر افسران کی طرف سے وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا گیا۔
مہم کی حصولیابیاں:
بین وزارتی مشاورتی حوالہ جات اور پی ایم او حوالہ جات کے زمرے میں 100 فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔
- 50 سے زیادہ ای فائلیں بند کی گئیں۔
- تقریباً 900 فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔
- 650 سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
- ردی کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو ختم کرنے کی وجہ سے 50 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی ہوئی۔
- پارکنگ کی جگہ صاف کی گئی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9417
(Release ID: 1956748)
Visitor Counter : 76