وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی گیری کے محکمہ نے صفائی اور اچھی حکمرانی کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا

Posted On: 12 SEP 2023 6:09PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد ریکارڈوں کے انتظام، صفائی (اندرونی اور بیرونی) اور دفتر کی ردی کو ٹھکانے لگانے، جگہ خالی کرنے کے ضابطے/ عمل میں نرمی وغیرہ کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ یہ سرگرمیاں محکمہ ماہی گیری، اس کے خود مختار اداروں یعنی کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی (سی اے اے) اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور اس کے اداروں یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ (NIFPHATT)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی)، فشری سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشریز (سی آئی سی ای ایف) کے ذریعہ انجام دی گئیں۔ مہم کے تحت کام کرنے کے لیے ڈی او ایف کے ماتحت اور منسلک دفاتر سے کل 15 مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی۔

محکمہ ماہی گیرری نے تمام ماتحت اور منسلک دفاتر کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محکمہ ماہی گیری کے تمام سیکشن/ ڈویژن/ ہال/ ریکارڈ روم اور ملک کے مختلف ساحلی حصوں میں ماتحت اور منسلک دفاتر کی سائٹ کا معائنہ/ دورہ کیا گیا۔ مہم کی مدت کے دوران، وزیر مملکت، ڈاکٹر ایل مروگن نے 21 اکتوبر 2022 کو چنئی کے زونل دفاتر میں دو مقامات کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ ماہی گیری کے سکریٹری نے 20 اکتوبر 2022 کو ایف ایس آئی اور سی آئی ایف این ای ٹی زونل دفاتر کی طرف سے پیش رفت اور کامیابیوں کے معائنے کے لیے ویزاگ میں تین مقامات کا دورہ کیا اور 26 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی کے دفتر کا معائنہ کیا اور خصوصی مہم 2.0 کے ’کلین ڈیسک، کلین سیکشن اور کلین کوریڈور‘ پہلو پر زور دیا۔ جے ایس (آئی ایف) نے 29 اکتوبر 2022 کو کوچی کے دفتر کا دورہ کیا، جبکہ جے ایس (ایم ایف) نے معائنہ کے لیے این ایف ڈی بی، حیدرآباد کے دفتر کا دورہ کیا۔

مہم پر توجہ برقرار رکھنے، بیداری پھیلانے اور رسائی کو بڑھانے کے لیے، 40 سوشل میڈیا پوسٹ کو ڈی او ایف (جی او آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے ڈیزائن کیا اور ٹوئٹر، انسٹاگرام، فیس بک پیج، اور LinkedIn جیسے پلیٹ فارموں پر اپ لوڈ کیا۔ ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے موزوں ٹیگ کا استعمال کیا گیا جیسے @پی ایم او انڈیا @ایچ ایم او انڈیا @ڈی اے آر پی جی_جی او آئی @سوچھ بھارت @سوچھ بھارت جی او وی @مائی گوو انڈیا @فشری سروے۔

مہم کی پیشرفت کو اعلیٰ معیار کی تصویروں/ ویڈیوز کے ذریعے ”پہلے اور بعد کے منظر نامے“ میں دستاویزی شکل دی گئی تھی جو محکمہ ماہی گیری، ڈی اے آر پی جی، سوچھتا مہم 2.0 وغیرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتراک کی گئی تھیں۔

”خصوصی مہم 2.0“ کے اختتام کے ساتھ، تمام عہدیداروں کی خصوصی کوششوں سے، 250 فائلوں کے جائزے کے ہدف کے مقابلے میں، 550 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 290 فائلوں کو ختم کیا گیا، تقریباً 77 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جس میں سے 43 ای فائلیں بند کر دی گئیں۔ محکمہ ماہی گیری کی مہم کی وجہ سے 250 مربع فٹ سے زائد جگہ بھی خالی کرائی گئی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

12-09-2023

U: 9415



(Release ID: 1956733) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu