سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو با اختیار بنانے کےمحکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)  کی جانب سے  فیزیوتھیرپی کا عالمی دن منایا گیا

Posted On: 12 SEP 2023 4:53PM by PIB Delhi

1996 سے ہر آٹھ ستمبر کو فیزیوتھیرپی کا عالمی دن (ورلڈ  پی ٹی ڈے) منایا جاتا ہے،یہ دن 1951 میں   اس پیشہ  کے قیام کو اعزاز  دینے  کے لئے مخصوص ہے۔ یہ دن تمام فزیو تھیرپسٹ اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جو خدمات وہ  مریضوں اور صحت مندوں میں بنیادی سے پیچیدہ جسمانی سرگرمیوں میں علامات سے پاک تحریک کا حتمی مقصدحاصل کرنے کے لئے انجام دیتے ہیں۔ 8 ستمبر کو اس سال کے عالمی پی ٹی ڈے کے لیے توجہ کا مرکز گٹھیا ہے، جس میں ریموماٹائڈ  آرتھرائٹس  اور ایکسئل اسپونڈی  لو آرتھرائٹس سمیت سوزش والی گٹھیا کی کچھ شکلوں پر گہرائی سے نظر ڈالی جائے گی۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں فزیو تھریپی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے نظریے  کے ساتھ، محکمہ نے اس سے وابستہ اداروں کے ذریعے ملک بھر میں 60 سے زائد مقامات پر مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے ورلڈ فزیوتھراپی ڈے منایا۔

فزیوتھراپی کا عالمی دن  منانے کے لیے ملک بھر میں درج ذیل سرگرمیاں منعقد کی گئیں - آگاہی پروگرام، فزیوتھراپی سیشنز اور یوگا اور تفریحی سرگرمیاں، سیمینارز اور ویبینارز اور اسٹریٹ پلے فزیکل اسسمنٹ وغیرہ۔

*************

ش ح۔ا م۔

U-9409



(Release ID: 1956674) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil