وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 14 ستمبر 2023 کو نوساری میں آئی سی اے آر-سی آئی بی اے کے جھینگا کسان  کانکلیو-2023 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے


سی آئی بی اے اور این ایف ڈی بی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت؛ کنکلیو کے دوران گجرات کے سی آئی بی اے اور ایف ایف پی او کو لاگو کیا جائے گا

Posted On: 12 SEP 2023 2:32PM by PIB Delhi

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 14 ستمبر 2023 کو نوساری میں آئی سی اے آر- سی آئی بی اے کے جھینگے فارمرز کنکلیو-2023 کے دوسرے ایڈیشن کا حکومت گجرات کے زراعت، مویشی پروری، گائے کی افزائش ، ماہی پروری اور دیہی ترقی کے وزیر جناب راگھو جی بھائی ہنسراج بھائی پٹیل، نوساری کے ممبر پارلیمنٹجناب۔ سی آر پاٹل اور گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب آر سی پٹیل کی موجودگی میں  افتتاح کریں گے۔

سی آئی بی اے اور نیشنل فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی) کے درمیان مفاہمت کی یادداشتیں ، سی آئی بی اے اور گجرات کے فش فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف ایف پی او) بالترتیب آبی زراعت کے لیے فصل بیمہ کو نافذ کرنے کے لیے این ایف ڈی بی کی طرف سے پیش کردہ پریمیم سبسڈی کے ساتھ اور ایف ایف پی او کے لیے ٹیکنالوجی سپورٹ کانکلیو کے دوران  انجام  دیا جانا ہے۔ ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ کی جھینگوں کی فصل کی انشورنس پروڈکٹ بھی شروع ہونے کی امید ہے۔

تکنیکی سیشن جس میں جھینگوں کی برآمد کے موجودہ منظر نامے اور فوری امکانات، بیماری کی روک تھام اور انتظام کے بارے میں  ہپیاٹوپین کریٹک مائیکرواسپوریڈیوسز (ایچ پی ایم) جس کا سبب ایک مائکرو اسپوریڈین(اینٹروسائٹروزون ہیپاٹوپونئی (ای ایچ پی) کے خصوصی حوالے کے ساتھ،جھینگوں کی زراعت  کے لیے فصل انشورنس، جینیاتی طور پر بہتر انڈین وائٹ شرمپ پینئس انڈیکس کی ترقی اور مڈکراب اور ایشین سی باس مچھلی کے ساتھ نمکین پانی کی آبی زراعت کو متنوع بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جھینگوں اور مچھلیوں کی براہ راست مظاہرے کے ساتھ نمائش، کتابوں اور اشاعتوں کا اجراء اور کسانوں میں مچھلی کے بیجوں کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکوا کلچر کراپ انشورنس پر ایک خصوصی سیشن اور بین ڈپارٹمنٹل عہدیداروں کی شرکت کے ساتھ ایک پینل ڈسکشن خاص طور پر جھینگے کے بیج کے معیار، جھینگا کی قیمت، تنوع اور بجلی کے ٹیرف وغیرہ کی ضروریات کے بارے میں بحث کرنے کے لیے کنکلیو میں طے ہے۔

چنئی کےآئی سی اے آر-سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بریکش واٹر ایکواکلچر (آئی سی اے آر-سی آئی بی اے) کے نوساری-گجرات علاقائی مرکز کی سائنسی ٹیم آئی سی اے آر-سی آئی بی اےکے ڈائریکٹر  ڈاکٹر کلدیپ کے لال  کے زیر نگرانی اس تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔

زرعی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ گریجا سبرامنیم، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماہی پروری)، نوساری زرعی یونیورسٹی کے  وائس چانسلر ڈاکٹر زیڈ پی پٹیل، کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی کے رکن سکریٹری ڈاکٹر وی کرپا، حکومت گجرات کے ماہی پروری کے کمشنر جناب  نتن سنگوان، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر ایل نارشیما مورتی شرکت کر رہے ہیں اور کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ایکوا فارمرز، گجرات ایکوا فیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن، گجرات ایکوا کسان ایسوسی ایشن کے اسٹیک ہولڈرز ایس ٹی/ایس سی اسکیموں کے استفادہ کنندگان، عوامی نمائندے، محکمہ ترقیات کے افسران، تکنیکی ماہرین، بینکرز، انشورنس حکام، فیکلٹی اور طلباء  سے تعق رکھنے والے تین سو سے زیادہ افراد کی ایک بڑی تعداد بھی  اس کانکلیو میں شرکت کر ے گی۔

****

ش  ح۔ ا ک۔ ج

UNO-9392



(Release ID: 1956598) Visitor Counter : 104