کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں  ہندوستان، سعودی عرب انویسٹ فورم کی میٹنگ ، دونوں ممالک میں دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ


ہندوستان-سعودی عرب اسٹارٹ اپ/انوویشن برج کا آغاز، دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے 45 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے

Posted On: 12 SEP 2023 12:57PM by PIB Delhi

مملکت سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ  اور وزیراعظم عالی  مرتب محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ہندوستان کے دورے کے موقع پر، ہاہمی اسٹریٹجک شراکت داری کونسل  کی  قائدین کی  سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے  ہندوستان کی کامرس وصنعت کی وزارت کے  صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے  محکمہ اور سرمایہ کاری کی سعودی وزارت نے کل نئی دہلی میں ہندوستان –سعودی عرب  سرمایہ کاری فورم (دی فورم )کا انعقعادکیا۔

فورم میں ہندوستان اور سعودی عرب کی 500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اس طرح کا پہلا باضابطہ سرمایہ کاری سمپوزیم ہے اور یہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ہندوستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں تقریباً 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہندوستان-سعودی سرمایہ کاری فورم 2023 کے وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور سرمایہ کاری کے وزیر مملکت سعودی عرب   کے وزیر عالی مرتبت جناب خالد اے الفالح  نے کی۔

کاروباری اجتماع سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے مختلف شعبوں بشمول اسٹارٹ اپس،ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، دونوں ممالک کے کاروبار اور سرمایہ کار ماحولیاتی نظام بشمول دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعہ  اور سرمایہ کاری کے فروغ  دینے سے متعلق دفاتر کے قیام کے ذریعے،ہندوستان میں براہ راست سرمایہ کاری پر غورو خوض کے لئے سعودی  ساورین  ویلک فنڈ کی حوصلہ افزائی اس کے ساتھ ساتھ فنڈز اور مشترکہ پروجیکٹوں کے امکانات کے ذریعہ  موجودہ سرمایہ کاری کی آمد کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارتی  سطح کی بات چیت کے دوران کچھ دیگر اہم نتائج میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی اقتصادیات اور سرمایہ کاری کی کمیٹی کے تحت شناخت شدہ شراکت داری کے مواقع کو تیزی سے حاصل کرنے پر اتفاق شامل تھا۔وزراء نے فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال، توانائی خصوصاً قابل تجدید توانائی، مہارت کی ترقی، خلاء، آئی سی ٹی، خاص طور پر ڈیجیٹل ڈومین میں اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے تعاون کا خاکہ پیش کیا۔

فورم میں خیرمقدمی کلمات میں، صنعت اور داخلی تجارت کے محکمے کے سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے باہمی ترقی پر زور دیا۔

فورم میں انویسٹ سعودی، انویسٹ انڈیا، اکنامک سٹیز اور سعودی عرب کی خصوصی زون اتھارٹی، گفٹ سٹی، آئی ایف ایس سی (انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر)، سعودی وزارت ثقافت اور فلم کمیشن، اور نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن، سعودی کی طرف سے تفصیلی پرزینٹیشن بھی عمل میں آئی۔جس میں ہندوستان اور سعودی  عرب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کوپیش کیا گیا۔

مزیدبرآں، بریک آؤٹ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس کا محورآئی سی ٹی اینڈ انٹرپرنیورشپ؛ کیمیکل اور کھاد؛ توانائی اور پائیداری؛ اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ؛ اورغذائی تحفظ کے ڈومین میں امکانی دوطرفہ تعاون تھا ۔ ان شعبوں میں مہارت اور دلچسپی رکھنے والے دونوں اطراف سے متعلقہ کاروباری اداروں نے ان متعلقہ ڈومینز میں بہتر تعاون کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے حاضرین سے خطاب کیا۔

قبل ازیں، دونوں فریقوں کے درمیان جی2 بی اوربی2بی فارمیٹس میں 45 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان مفاہمت ناموں سے دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی روابط مزید گہرے ہونے کی امید ہے اور اس سے دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کے فلو میں مزید تیزی آنے کا بھی امکان ہے۔

***********

ش ح ۔ ف ا - م ش

U. No.9387


(Release ID: 1956568) Visitor Counter : 188