سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 دو اکتوبر  2022 سے  31 اکتوبر  2022 تک خصوصی مہم دوئم  کا انعقاد کیا گیا


سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے ،دفتروں کی تزئین کاری اور زیر التوا معاملات   کانپٹارا

Posted On: 11 SEP 2023 7:10PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  کے تحت  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے  ایک خصوصی مہم  دوئم  کا اہتمام  کیا۔ یہ اہتمام  2 اکتوبر  2022  کو  ،  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات   کے محکمے  ڈی اے آر پی جی کی طرف سے   ہدایت کے مطابق  کیا گیا تھا،جس کا مقصد دو  اکتوبر  2022  سے  31  اکتوبر  2022 تک  زیر التوا معاملات کو نمٹانا تھا۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے  اپنے  فائلوں کے یونٹوں میں  بھی  دو مرحلوں میں  زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لے خصوصی مہم دوئم  شروع کی ۔ یہ دو مرحلے 14ستمبر  2022سے  30ستمبر  2022 تک اور 2 اکتوبر  2022 سے  31 اکتوبر  2022 تک منعقد کئے گئے ، جن کے دوران مندرجہ نکات پر توجہ دی گئی ۔

  • التوا کو کم سے کم کرنا:  سی  پی  جی آر اے ایم  ، آئی ایم سی  : ای ایف سی /ایس ایف سی / کینیٹ   نوٹ ، ریاستی  سرکار کے حوالہ جات  ،  پارلیمنٹ یقین دہانی وغیرہ  کا عوامی شکایتوں کا ازالہ ۔
  • ڈجیٹائزیشن : 100فیصد  ای  -آفس عمل درآمد ،  100فیصد فزیکل فائلوں اوررسیدوں کا ڈجیٹائزیشن   (فزیکل فائلوں  کو ای- آفس کی شکل دینا)
  • آفس  کی جگہ کا بھرپور استعمال :  استعمال میں نہ آنےوالی فائلوں  / پرانے کاغذات / فائل کورز  /فائل بورڈ س / کمپیوٹرس  / پرنٹرس / فرنیچر ز  جیسی   کام میں نہ آنے والی چیزوں کو اسکریپ کرنا۔
  • ماحول دوست  طریقے : 100فیصد  گوگرین  ( بغیر کاغذ والا کام کاج  + ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کا استعمال  بند کردینا + بغیر کاغذ کے کام کاج  وغیرہ ) ،  جو ٹریش   گیٹ کیش   کے ذریعہ  انجام دیا جائے گا۔
  • صفائی ستھرائی مہم :مہم کے دوران  ہر ایک افسر کی طرف سے ایک ہفتہ میں تین گھنٹے ۔
  • محکمے میں  صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا۔

اس سلسلے میں   :

  1. ڈاکٹر امبیڈ کر بین الاقوامی مرکز  ڈی اے آئی سی  2- ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن 3- سوشل ڈیفینس   کانیشنل  انسٹی ٹیوٹ 4-  نیشنل  شیڈیول  کاسٹ  فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن این ایس ایف ڈی سی  5- نیشنل  صفائی کرمچاری فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن  این  ایس کے  ایف ڈی سی   6-  نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ  ڈیولپمنٹ کارپوریشن  ۔این بی سی ایف ڈی  کو محکمے کے سبھی سیکشنوں کے لئے اضافی طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
  • 3440 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  • ریاستی سرکاروں کے  5  حوالہ جات کو منظوری دی گئی ۔
  • 250سے زیادہ  فائلوں  پر نظرثانی کی گئی اور  233 فائلوں  کو ختم کیا گیا۔
  • فرنیچر اور کمپیوٹروں کو اسکریپ کرکے  ان سے 53000 کا محصول برآمدہوا۔
  • اسکریپ کرنے کے قابل چیزوں کو  ختم کرکے 1500 اسکوائر فٹ جگہ خالی کی گئی  اور دفتروںمیں  تجدیدی کام  انجان دیا گیا۔
  • 100فیصد گوگرین   ( بغیر کاغذ کا کام کاج جمع  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کا استعمال بالکل بند) ،  لگاتار  صفائی ستھرائی سرگرمیاں   اور 100فیصد  ای – آفس پر عمل درآمد  جیسے  ماحول  کے لئے سازگار طریقوں  پر  توجہ دی گئی تاکہ  محکمے میں   ان طور طریقوں کو ادارہ جاتی شکل دی جاسکے ۔

چونکہ خصوصی مہم دوئم  جاری ہے لہٰذا  اس محکمے نے دفتر میں  پی جی  التوا کو کم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ یکم نومبر 2022 سے  11ستمبر 2023 کے دوران کُل  5418 پی جی کیسز  کا نمٹارہ کیا گیا ۔رواں  مالی سال میں  خصوصی مہم کا تیسرا مرحلہ  15 ستمبر 2023 سے شروع کیا جائے گا۔

*************

 

  ش ح۔اس۔رم

U-9384      


(Release ID: 1956558) Visitor Counter : 124


Read this release in: Hindi , English , Telugu