شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

خصوصی مہم 3.0

Posted On: 11 SEP 2023 7:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سووچھ بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنے ، حکمرانی میں زیر التوا معاملات  کو کم کرنے اور عوامی شرکت (جن بھاگیداری) کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

 اچھی حکمرانی  کے نظم و نسق اور سووچھتا کو فروغ دینے کے لیے، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 2.0 میں سرگرمی سے حصہ لیا، جس کے دوران  دفتروں  میں  صفائی ستھرائی  کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری کام کاج  میں زیر التواء  معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2022 کو شروع ہوئی تھی  اور اس میں  نومبر 2022 سے اگست 2023 تک توسیع کی گئی۔

حکومت ہند کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت فی الحال سووچھ بھارت کے لیے اپنی 10 سالہ لگن کو عروج  پر پہنچانے  کی  تیاری کر رہی ہے اور اکتوبر 2023 میں خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی ستھرائی   پر مبنی اقدامات انجام دے گی۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران،  شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف مقامات پر وزارت کے فیلڈ دفاتر پر توجہ مرکوز کی گئی۔ صفائی کی مہم 34 نشان زد مقامات پر چلائی گئی جن میں  ایم ڈی او این ای آر، این ای ڈی ایف آئی، این ای سی، این ای ایچ ایچ ڈی سی، این ای آر اے ایم اے سی  اور این ای سی بی ڈی سی کے دفاتر شامل ہیں۔ اس  مہم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں  ملازمین اور عام لوگوں کی بھرپور شرکت کی ۔

اکتوبر 2022 میں  اس خصوصی مہم کی اہم  حصولیابیاں - 313 ای فائلوں کو بند کیا گیا اور 550 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 34 جگہوں کو صاف کرکے کام کی گنجائش پیدا کی گئی۔ اکتوبر 2022 میں  این ای ڈی ایف آئی اور این ای سی کے ذریعے ردی اور فالتو اشیاء اور سامان کو فروخت کرنے سے 107697 روپے کی آمدنی ہوئی۔ دسمبر، 2022 میں،  ایم ڈی او این ای آر کے ذریعے 50,000 روپے کی آمدنی ہوئی۔ نومبر، 2022 سے اگست، 2023 کی مدت کے دوران ایم ڈی او این ای آر میں کچھ کمروں کی صفائی / تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2023-09-11 at 17.22.25.jpeg

WhatsApp Image 2023-09-11 at 17.24.53.jpeg

 

 

 

 

 

 

 

 

جلد منعقد کی جانے والی  خصوصی مہم 3.0 ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو وزارت کے اندر سووچھتا پر مبنی اقدامات کا ایک عشرہ مکمل ہونے کے موقع پر ہورہی ہے۔یہ مہم غیرمعمولی ہونے کا  دعوی  کرتی ہے کیونکہ وزارت اپنی ماضی کی کوششوں کو مستحکم کرتے ہوئے ایک لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ ان اقدامات کو اُجاگر کرے گی جو آنے والے سالوں میں تمام  متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کی فعال شرکت کے ساتھ نافذ کئے جا سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی  وزارت میں وزیرمملکت جناب بی ایل ورما  کی رہنمائی میں، وزارت خصوصی مہم 3.0 کے تحت شروع کی جانے والی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے کہ وزارت اور اس کی تنظیموں کے ہر  دفتر میں  عملے کے اہلکار اور عہدے دار  صفائی  ستھرائی کو اپنا  روزمرہ کا معمول بنا لیں۔

*************

ش ح۔ ع م۔ رض

U. No.9383



(Release ID: 1956540) Visitor Counter : 81