جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کےمحکمہ،سوچھتا کی خصوصی مہم کے تحت صفائی ستھرائی سے متعلق 248 مہمات چلائیں ، 5900 مربع فٹ جگہ خالی کی اور 17.5 لاکھ سے زیادہ کی آمدنی کی
Posted On:
12 SEP 2023 10:11AM by PIB Delhi
سرکاری دفاتر میں نومبر، 2022 سے اگست، 2023 کے دوران حکومت ہند کی سوچھتا مہم چلائی گئی جس میں صفائی ستھرائی پر خاص طور سے توجہ دی گئی ۔خصوصی مہم کے تحت، صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں جوصفائی ستھرائی ، قواعد و ضوابط کا جائزہ اوراسے آسان بنانا، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، جگہ کا نتیجہ خیز استعمال،کام کی جگہ کے بہتر احساس میں اضافہ کے لئے بے کار ساز و سامان کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہے ۔ جل شکتی کی وزارت کےآبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے کی طرف سے خصوصی مہم کو حقیقی جذبے کےساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں کئی شہروں میں متعدد سرگرمیاں چلائی گئی ہیں۔ مہم سے متعلق سرگرمیوں کی پیشرفت پر سکریٹری سطح پر سینئر افسروں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کی گئیں اور اس عمل کو بہتر بنانے اور مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نوڈل افسروں کو نامزد کیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر تصاویر، ویڈیوز سمیت ڈیٹا اپ لوڈ کئےجا رہے ہیں ، جس میں کئی شہروں میں محکموں اور اس کی تنظیموں کے ذریعے کیے گئے کام کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔مہم کے تحت بہترین طورطریقوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ڈبلیو اے پی سی او ایس لمیٹڈ، جو کہ محکمہ کے تحت سی پی ایس ای ہے، نے پورے جوش و خروش کے ساتھ مہم کا آغاز کیا ہے۔اس نے کباڑ کی شناخت، ہٹانے اور نیلامی اورغیر ضروری فائلوں کوہٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ صفائی ستھرائی سے قبل اور بعدکی مہمات کی تصویر لی گئی ۔ فرکا بیراج پروجیکٹ (ایف بی پی)،جوکہ محکمہ کی ایک ماتحت تنظیم ہے، نے اپنی انتظامی عمارت کے قریب زمین کے ایک بڑے غیر پیداواری حصےکو، جو گھاس پھوس سے بھرا ہوا تھا، کو ایک خوبصورت تفریحی مقام میں تبدیل کر دیا۔ اس نے فیڈر کینال کے دونوں اطراف کو اپنے ایمرجنگ پوائنٹ (ہیڈ ریگولیٹر) پر فرکا بیراج کے قریب خوبصورت باغات تیار کرکے اور زمین سے گھاس پھوس کو ہٹا کر ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کردیا۔ مزید برآں، اس نے کباڑ،بے کار فائلوں ، پرانی مشینوں وغیرہ کی شناخت کرکےانہیں نپٹایا۔اس کے علاوہ پرانی فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں ٹھکانے لگایا جس سے خاطر خواہ جگہ خالی ہوئی ۔ صفائی ستھرائی سے پہلے اور بعد کی ان کی مہم کی بیداری پیدا کرنےکے بہترین طور طریقوں میں سے ایک کے طور پر تصویر لی گئی۔
نپٹائے گئے معاملات ،جائزہ لی گئی فائلوں ، ہٹائی گئی فائلوں ، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی اور خالی کی گئی جگہوں کی پیشرفت سے متعلق صورتحال مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر شمار
|
پیرامیٹرز
|
کامیابیاں
|
1
|
وی آئی پی ریفرینسز (موصول ہوئے/نپٹائے گئے)
|
254/224
|
2
|
بین وزارتی ریفرینسز (موصول ہوئے/نپٹائے گئے)
|
15/15
|
3
|
عوامی شکایات کی اپیلیں (موصول ہوئیں/نپٹائی گئیں)
|
431/345
|
4
|
عوامی شکایات (موصول ہوئیں/نپٹائی گئیں)
|
3974/3224
|
5
|
پی ایم او ریفرینسز (موصول ہوئے/نپٹائے گئے)
|
48/39
|
6
|
جائزہ لی گئی فزیکل فائلیں۔
|
32399
|
7
|
ہٹائی گئی فزیکل فائلیں ۔
|
13872
|
8
|
جائزہ لی گئی گئی ای فائلیں ۔
|
11111
|
9
|
بند کی گئی ای فائلیں
|
36
|
10
|
صفائی ستھرائی مہم
|
248
|
11
|
خالی کی گئی جگہ (مربع فٹ)
|
5900
|
12
|
حاصل ہونے والی آمدنی
|
1757014/-
|
مختلف محکموں نے آس پاس کے علاقوں، ندیوں، جھیلوں اور تالابوں کی صفائی کے لیے ایک جامع اور مربوط طریقہ اپنایا۔ اس طرح کی کوشش نے آبی ذخائر کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنایا، اس طرح سوچھتا مہم کے بڑے مقصد کو فروغ ملا۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.9374
(Release ID: 1956528)
Visitor Counter : 110