صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 12 سے13 ستمبر تک گجرات کےدورہ پر رہیں گی

Posted On: 11 SEP 2023 8:56PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 12 سے13 ستمبر 2023 تک گجرات کا دورہ کریں گی۔

 صدر جمہوریہ 12 ستمبر2023 کی شام کو  گاندھی نگر پہنچیں گی ۔

 صدر جمہوریہ 13 ستمبر2023 کو ’’نیشنل ای ودھان ایپلی کیشن ‘‘(این ای وی اے) پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی اورگاندھی نگر میں گجرات قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے خطاب کریں گی ۔اسی دن گاندھی نگر میں راج بھون سے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت  کی پہل ’آیوشمان بھوا‘ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گی۔

***********

ش ح ۔ ف ا - م ش

U. No.9373


(Release ID: 1956504) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi