وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تعارف: قدیم ہندوستانی سمندری روایت کو زندہ کرتے ہوئے اسٹیچڈ شپ کی کیل بچھانے کی تقریب


بحری جہاز سازی کے اسٹیچڈ شپ  طریقے کے  قدیم فن  کے احیا کے لیے  حکومت ہند کی ایل پہل

گوا میں 12 ستمبر 23 کو کیل بچھائی جائے گی

مہمان خصوصی – ثقافت کے وزیر مملکت

ہندوستانی بحریہ روایتی بحری تجارتی راستوں پر اسٹیچ شپ    چلائے گی

Posted On: 11 SEP 2023 5:14PM by PIB Delhi

ہندوستان کی مالا مال  بحری روایت، جو کئی ہزار سال پرانی ہے، ایک قدیم سمندری معجزے - اسٹیچڈ شپ   کے احیاء کے ساتھ ایک بار پھر زندہ ہونے والی ہے۔ حکومت  ہند کی ایک شاندر پہل میں  ہندوستانی بحریہ، وزارت ثقافت اور میسرز ہودی انوویشنز، گوا، ایک قدیم اسٹیچڈ شپ   کی تعمیر نو کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو کہ  ان بحری جہازوں کی یاد دلاتا ہے جو کبھی ہندوستان کے قدیم سمندری تجارتی راستوں پر سمندروں میں سفر کرتے تھے۔

ہندوستان کے ثقافتی اور تہذیبی ورثے  کے احیا  کے مقصد سے  کی جانے والی  یہ اہم  کوشش ہمارے ملک کی شاندار جہاز سازی کی میراث کی علامت ہے۔ اس  شاندار پروجیکٹ کو تصور تیار  کرنے میں وسیع پیمانے پر تحقیق اور  متعلقہ  ماہرین کے  ساتھ  بڑے پیمانےپر مشاورت کا  نمایاں رول رہا ہے۔

اس پہل کے سلسلے میں  کئی وزارتوں  کا تعاون شامل رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ بحری جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر کی نگرانی کر رہی ہے اور  وہ اس  کو قدیم  بحری تجارتی راستوں پر  چلائے گی۔ اس  پروجیکٹ کے لئے وزارت ثقافت نے  مکمل طور پر مالی امداد فراہم کی ہے، جب کہ جہاز رانی کی وزارت  اور امور خارجہ کی وزارت  مسلسل  بین الاقوامی بحری سفر کو  یقینی بنانے کے لیے اس پروجیکٹ  کی معاونت کریں گی۔

اس پروجیکٹ کو وزیر داخلہ کی سربراہی میں نیشنل امپلی مینٹیشن کمیٹی نے   14 دسمبر 2022 کو ایک یادگاری پروجیکٹ کے طور پر منظوری دی تھی۔ ہندوستانی بحریہ کی ڈائرکٹریٹ آف آرکیٹیچکر  نے وزارت ثقافت کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کی جس کے نتیجے میں قدیم اسٹیچڈ شپ   کی تعمیر کے لیے 18 جولائی 2023 کو میسرز ہودی انوویشنز، گوا کے ساتھ ایک  سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اس جہاز کی تعمیر میں اسٹیچنگ  کا کام روایتی جہاز سازوں کی ایک ٹیم کرے گی، جس کی قیادت جناب بابوب سنکرن کریں گے، جو کہ اسٹیچڈ جہاز  تیار کرنے  کے ماہر ہیں۔ اس قدیم تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے، لکڑی کے تختوں کو جہاز کے پیٹے  کی شکل کے مطابق روایتی اسٹیمنگ طریقہ  سے  شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد ہر تختے کو ڈوریوں/رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے  ایک دوسرے سے  جوڑا جائے گا،  کھانچوں  کو  ناریل کے ریشے، رال  اور مچھلی کے تیل کے امتزاج سے بند کر دیا جائے گا، جو قدیم ہندوستانی جہاز سازی کے طریقے کے مشابہ ہے۔

قدیم بحری جہاز کے  احیاء کا سفر 12 ستمبر  2023کو میسرز ہودی انوویشنز، گوا میں کیل بچھانے کی تقریب سے شروع کیا جائے گا ،  ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی مہمان خصوصی کے طور پر تقریب کی صدارت کریں گی۔ اس موقع پر سی این ایس ایڈمرل آر ہری کمار اور  وزیر اعظم کے اقتصادی مشیر کونسل کے رکن  مسٹر سنجیو سانیال بھی موجود ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U-9369


(Release ID: 1956417) Visitor Counter : 118