مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

رورل فائبر ٹو ہوم(ایف ٹی ٹی ایچ) کنکشن فراہم کرنے میں بہترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں (آئی ایس پیز) کی پہچان کے لیے اسکیم

Posted On: 11 SEP 2023 4:43PM by PIB Delhi

دیہی ہندوستان میں ڈیجیٹل شمولیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک اہم پہل کرتے ہوئے ٹیلی مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی) نے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو دیہی علاقوں میں فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) براڈ بینڈ کنکشن کی توسیع  کرنے میں ان کی غیر معمولی کوششوں کی پہچان کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کی ہے۔

اسکیم کی اہم جھلکیاں

اس سکیم کے تحت،ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے نو آئی ایس پیز کی خدمات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے ہر ایک زمرہ اے ، بی اور سی میں سے تین ہیں، جنہوں نے ایک سال میں دیہی ایف ٹی ٹی ایچ کنکشنز میں زیادہ سے زیادہ خالص اضافہ فراہم کیا ہے۔

شناخت میں ایک سرٹیفکیٹ شامل ہوگا اور آئی ایس پی کا نام ڈی او ٹی ویب سائٹ پر دکھایا جائے گا۔ خدمات کے اعتراف میں یہ انعام   ہر سال اپریل سے مارچ تک خالص اضافے کے لیے دیا جائے گا۔ خدمات کے اعتراف میں پہلی شناخت یکم اپریل 2023 سے 31 مارچ 2024 کے عرصے کے لیے ہوگی۔

ہر زمرے کے لیے کم از کم خالص اضافے کا معیار درج ذیل ہے:

زمرہ اے: اس زمرے میں آئی ایس پیز کو دیہی ایف ٹی ٹی ایچ کنکشنز میں کم از کم 50,000 خالص اضافہ حاصل کرنا چاہیے۔

زمرہ بی: اس زمرے میں آئی ایس پیز کو دیہی ایف ٹی ٹی ایچ  کنکشنز میں کم از کم 10,000 خالص اضافے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

زمرہ سی: اس زمرے میں آئی ایس پیز کو دیہی ایف ٹی ٹی ایچ کنکشنز میں کم از کم 2,000 خالص اضافہ حاصل کرنا ہوگا۔

یہ پہل دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل رسائی اور کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو بالآخر پورے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔

اسکیم کے بارے میں اضافی معلومات اور تفصیلات کے لیے، براہ کرم ڈی او ٹی کی دفتر کے ویب سائٹ پر جائیں۔ https://dot.gov.in/data-services/2574

************

ش ح ۔ع ح ۔ ج ا

U. No. 9367



(Release ID: 1956395) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu