سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس آئی آر  کے تعاون سے کل سی آر ٹی ڈی ایچ-سینٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی)، درگاپور میں ’’ ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے میں سی آر ٹی ڈی ایچس کا رول ‘‘ پر چنتن شیویر کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 11 SEP 2023 4:25PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ (ڈی ایس آئی آر) نے ملک بھر کے تمام 18 سی آر ٹی ڈی ایچس میں ’’چنتن شیویر- ایم ایس ایم ایز  کو بااختیار بنانے میں سی آر ٹی ڈی ایچس کا رول‘‘ کا اہتمام کرنے کی شروعات کی ہے جس کا مقصد سی آر ٹی ڈی ایچس اور ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دو چنتن شیویروں کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، کھڑگپور (آئی آئی ٹی  کھڑگپور) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسیولوجی ریسرچ (آئی  آئی ٹی آر)  ،لکھنؤ  میں ڈی ایس آئی آر - سی آر ٹی ڈی ایچ سہولت میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس کے تسلسل میں، تیسرے ’’چنتن شیویر‘‘ کی میزبانی ڈی ایس آئی آر کے ساتھ سنٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی)، درگاپور میں کی جائے گی۔

تقریب کا آغاز  سی ایم ای آر آئی، درگاپور کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر نریش چندر مرمو  کے خطاب سے  ہوگا۔  اس کے بعد سائنٹسٹ-جی اور سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر کی سربراہ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس، چنتن شیویر کا ایک جائزہ پیش کریں گی۔ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس اور ڈاکٹر نریش چندر مرمو تقریب کے دوران ایک ویڈیو جاری کریں گے جس میں ڈی ایس آئی آر - سی آر ٹی ڈی ایچ - سی ایم ای آر آئی ، درگاپور میں تیار کئے گئے انفراسٹرکچر کو دکھایا جائے گا۔  ڈی ایس آئی آر کے سینئر افسران ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مجمدار کے ساتھ ساتھ پی آئی-سی آر ٹی ڈی ایچ،  ڈاکٹر سدیپ سامنتا، سی آر ٹی ڈی ایچ-سی ایم ای آر آئی کے کوآرڈ نیٹر جناب ایس وائی پوجار اور ان کی  ٹیم اہم  اس تقریب  کے دوران چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے مندوبین کے ساتھ ساتھ  بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز) کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

سی آر ٹی ڈی ایچ - سی ایم ای آر آئی ، درگاپور میں مستقبل کے پیش نظر ٹیکنالوجی کے اقدامات کے جائزہ پر تقریب کے موضوعاتی سیشن ڈاکٹر سدیپ سمانتا پیش کریں گے اور اس کے بعد ایم ایس ایم ای کنیکٹ اور مواقع کو مضبوط کرنے کے لیے سی آر ٹی ڈی ایچ - سی ایم ای آر آئی ، درگاپور میں کی جانے والی  سرگرمیوں کا خلاصہ جناب ایس وائی پوجار کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔ ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو درپیش بڑے مسائل کا خاکہ  پیش کرنے کے لئے اور سی آر ٹی ڈی ایچ کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ’’سمواد‘‘ تک موضوعاتی سیشن جاری رہے گا۔ یہ سیشن بنیادی طور پر آر اینڈ ڈی مقاصد حاصل کرنے میں  ایم ایس ایم ایز  کی مدد کے سلسلے  میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے رول پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ایم ایس ایم ایز کے آر اینڈ ڈی  اہداف کو پورا کرنے میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے چیلنجوں اور رول اور چیلنجوں  کے بارے میں صنعتی تنظیموں، ایم ایس ایم ایز کے نمائندے بھی   اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ پروگرام کا اختتام سی آر ٹی ڈی ایچ سہولیات کے ایک مختصر دورے کے ساتھ کیا جائے گا، جس کی قیادت مہمان اور مندوبین کریں گے۔

چنتن شیویر  میں ایک تعاملی اجلاس بھی ہوگا جس میں ایم ایس ایم ایز /اسٹارٹ اپس /اختراع کاروں  کے شرکاء، صنعتی انجمنوں کے نمائندے اور ڈی ایس آئی آر - سی آر ٹی ڈی ایچ - سی ایم ای آر آئی کی ٹیم  شرکت کرے گی ۔ اس کا مقصد ان کو  درپیش مسائل کے ممکنہ حل کی نشاندہی کربناہے۔ یہ ہندوستان کو ایک اہم صنعتی آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی طرف ایک قدم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 9363


(Release ID: 1956385) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu