ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

رام سر کے 75 سے 75 مقامات پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام

Posted On: 02 AUG 2023 5:30PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ممبران پارلیمنٹ کی صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ آج نئی دہلی  میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی صدارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے کی۔

اس میٹنگ میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے،رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)کماری اگاتھا سنگما ،رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)جناب گنیش سنگھ،رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب انل کمارسونی،رکن  پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)جناب ایودھیا رامی ریڈی،رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا ) جناب رامولوپوتوگنتی ،رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)  جناب کروڑی لال ، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناردھن مشرا ، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب کوٹہ گری شری دھر ، رکن پارلیمنٹ( لوک سبھا) جناب مہیش ساہو،رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب امر پٹنائیک ،رکن  پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب بنوئے وشووم  اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران 75 دلدلی زمینوں کو رام سر کنونشن کی بین الاقوامی اہمیت  کی حامل دلدلی  زمین کی فہرست  میں شامل کرکے آزادی کے 75 ویں سال میں ہندستان کی اہم کامیابی پر روشنی ڈالی گئی  ہے۔ ہندستانی رام سر مقامات کا نیٹ ورک تقریباً 1.33 ملین ہیکٹیئر رقبہ پر مبنی ہے جو ملک کی معلوم دلدلی زمین کے دائرہ کا 8 فی صد سے زیادہ ،ایشیا میں دوسرا سب سے بڑا اور تجویز کردہ رام سر مقامات کی کل تعداد کے معاملے میں پانچواں ہے۔ کمیٹی کے ممبران نے 75دلدلی زمینوں کو رام سر مقامات کے طور پر پیش کرنے کے لئے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔

کمیٹی کے ممبران کو عالمی یوم ماحولیات کے دوران ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ حال ہی میں اعلان کردہ امرت دھروہر پہل کے بارے میں بھی بتایا گیا جسے 5جون 2023 کو شروع کیا گیا۔ امرت دھروہر ایک ایسی پہل ہے جس کا مقصد رام سر مقامات کی تحفظاتی قدروں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی اہمیت کی حامل دیگر دلدلی زمینوں پر اچھے اثرات پیدا کئے جاسکیں۔اس پروجیکٹ کو حیاتیاتی تنوع،ثقافتی وراثت، کھانا، پانی اور ماحولیاتی تحفظ،پائیدار معاش کے مواقع اور سماجی بہبود کی حفاظت اور اس میں اضافے کے لئے رام سر مقامات کے تحفظ اور سوچ سمجھ کر اس کے استعمال کے ہدف کے ساتھ اگلے تین برسوں میں نافذ کیا جانا ہے۔

دلدلی زمین کے تحفظ کے امور  کو جامعیت کے ساتھ اور غیر سرکاری تنظیموں،پنچایتوں اور  مقامی برادریوں کو شامل کرتے ہوئے ریاستی اور مرکز کے زیر انتطام علاقے کی حکومتوں کے تال میل سے اٹھائے جانے پر اتفاق ہوا۔

جناب  بھوپیندر یادو نے دلدلی زمین کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدموں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے آزادی  کے 75ویں سال کے دوران 75 مقامات کو رام سر مقامات قرار دینے کی ہندستان کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور دلدلی زمین کے سوچ سمجھ کے استعمال   کی اہمیت  پر زور دیا۔

جناب اشونی کمار چوبے نے دلدلی زمین کے تحفظ اور انتظام میں پنچایتوں اور نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

****

ش ح۔ ق ت۔ ج

Un- 9365



(Release ID: 1956370) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Telugu , Hindi