قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فلاح وبہبود کے کاموں کے لیے وقف ایک کلب نے دہرہ دون میں نوجوانوں کے مابین قانونی بیداری پیداکرنے سے متعلق پانچ روزہ مہم کااہتمام کیا

Posted On: 06 SEP 2023 6:57PM by PIB Delhi

انصاف کے محکمے ’نیائے بندھو‘ کے تحت فلاح وبہبود کے کاموں کے لیے وقف ایک کلب، اسکول آف لاء-یو پی ای ایس دہرہ دون نے 21 اگست 2023 سے 26 اگست 2023 تک نوجوانوں کے مابین قانون سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے پانچ روزہ مہم کا اہتمام کیا۔ پی بی ایز نے مختلف النوع سماجی- قانونی اُمور کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اداروں کا دورہ کیا۔

اس  مہم کے دوران، نوڈل افسران کی رہنمائی میں کئی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آئین، فوجداری قوانین، سائبر قوانین، معاہدوں سے متعلق بنیادی اُمور، زچگی سے متعلق قوانین اور مزدوروں سے متعلق قوانین وغیرہ جیسے قانونی اُمور پر غور وخوض کیا گیا۔

-----------------------

ش ح۔ع م ۔ ع ن

U NO: 9347


(Release ID: 1956242) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Punjabi