وزیراعظم کا دفتر

عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری(پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) کے لیے شراکت داری

Posted On: 09 SEP 2023 9:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جو بائیڈن نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہ اجلاس کے موقع پر شراکت داری برائے عالمی   بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری (پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) پر ایک خصوصی تقریب کی مشترکہ صدارت کی۔

اس تقریب کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو کھولنا اور ہندوستان، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان مختلف جہتوں میں رابطے کو مضبوط بنانا تھا۔

یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، مراقش، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پی جی آئی آئی ایک ترقیاتی اقدام ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے فرق کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایس ڈی جیز پر پیشرفت کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

آئی ایم ای سی ایک مشرقی کوریڈور پر مشتمل ہے جو ہندوستان کو خلیجی خطے سے جوڑتا ہے اورشمالی کوریڈور(گلیارہ) خلیجی خطے کو یورپ سے جوڑتا ہے۔ اس میں ریلوے اور شپ ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک اور روڈ ٹرانسپورٹ روٹس شامل ہوں گے۔

پروجیکٹ-گیٹ وے-ملٹی لیٹرل-ایم او یو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/sep/doc202399250101.pdf

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9312



(Release ID: 1955942) Visitor Counter : 140