وزارت دفاع

آئی این ایس سنینا کا  پورٹ وکٹوریہ کا دورہ

Posted On: 08 SEP 2023 11:02AM by PIB Delhi

کوچی کی سدرن نیول کمانڈ میں قائم ایک بحری جہاز آئی این ایس سنینا نے 03 سے 06 ستمبر کے دوران پورٹ وکٹوریہ، سیشیلز کا دورہ کیا۔ بندرگاہ کے دورے کے دوران ، جہاز نے متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں پیشہ ورانہ اور سماجی تعامل ، کراس ڈیک وزٹ اور مشترکہ یوگا سیشن شامل تھے۔ سیشیلز کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے لیے جہاز کا ایک تعارفی دورہ کرایا  گیا تھا اور جہاز مہمانوں کے لیے کھولا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس سنینا نے ہندوستانی ہائی کمشنر جناب کارتک پانڈے سے ملاقات کی اور ایس ڈی ایف کی سینئر قیادت کے ساتھ سیشیلز ڈیفنس فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر مائیکل روزیٹ سے گفت و شنیدکی۔

انڈین نیوی کے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ، جہاز کے عملے نے انسے رائل اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور ضروری اشیااور سامان عطیہ کیا۔ اس دورے سے بھارت کے سیشیلز کے دفاعی تعلقات کو تقویت ملی ہے۔

**

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9296



(Release ID: 1955749) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi