وزارت خزانہ
سوورین گولڈ بانڈ اسکیم 24-2023 (سیریز II) – قیمت جاری
Posted On:
08 SEP 2023 9:27PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(6)-بی (ڈبلیو اینڈ ایم)/2023 مورخہ 14 جون 2023 کے لحاظ سے، سوورین گولڈ بانڈس 2023-24 (سیریز II) 11 سے 15 ستمبر 2023 کی مدت کے دوران سبسکرپشن کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے سیٹلمنٹ کی تاریخ 30 ستمبر، 2023 ہوگی۔ اس سبسکرپشن مدت کے دوران بانڈز کے اجرا کی قیمت 5,923 روپے (صرف پانچ ہزار نو سو تیئس روپے) فی گرام ہوگی، جیسا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی 08 ستمبر 2023 کی پریس ریلیز کے ذریعے بھی شائع کیا گیا ہے۔
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے، ان سرمایہ کاروں کو ، جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں ، کو ایشو پرائس سے 50 روپے (صرف پچاس روپے) کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈز کی ایشو پرائس 5,873 روپے (صرف پانچ ہزار آٹھ سو تہتر روپے) فی گرام سونا ہوگی۔
************
ش ح ۔ و ا ۔ م ص
(U:9292)
(Release ID: 1955679)
Visitor Counter : 202