وزارت دفاع

بھارت فرانس کی 21 ویں دو طرفہ بحری فوجی مشق’ورونا‘-2023

Posted On: 08 SEP 2023 7:51PM by PIB Delhi

بھارت اور فرانس کی  بحری فوجوں کے درمیان  21ویں دو طرفہ بحری فوجی مشق –ورونا(ورونا-2023) کا دوسرا مرحلہ بحیرہ عرب میں منعقد کیا گیا۔ اس فوجی مشق میں دونوں ملکوں کے گائیڈڈ میزائیلوں سے لیس بحری جنگی جہازوں ، ٹینکرس، سمندری گشت لگانے والے فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ یہ فوجی مشق تین روز تک جاری رہی اور اس میں مشترکہ فوجی کارروائیاں ، جاری کارروائیوں کے دوران نئی رسد بھیجنے اور حکمت عملی پر مبنی جنگی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج نے جنگ سے متعلق اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، فوجوں کے درمیان آپس میں تا ل میل کو بہتر بنانے کی غرض سے مستعدی سے کوششیں کیں اور خطے میں امن ،سیکورٹی اور استحکام کے فروغ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔بحری فوجی مشق ’’ورونا-2023‘‘کا پہلا مرحلہ 16جنوری سے 20 جنوری 2023کے درمیان ، بھارت کے مغربی ساحلی خطے میں منعقد کیا گیاتھا۔

 (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1891610).

بھارت اور فرانس کی بحری فوجوں کے درمیان دو طرفہ بحری مشق کا آغاز 1993 میں ہوا تھا۔ اس قومی مشق کو بعد میں 2001 میں ’’ورونا‘‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس وقت سے یہ بھارت اور فرانس کے درمیان کلیدی دوطرفہ تعلقات میں ایک باعث امتیاز خصوصیت بن گئی ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران اس بحری فوجی مشق کے دائرہ کار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ فوجی مشق ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کے سیکھنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ فوجی مشق دونوں بحری افواج کے درمیان کارروائی جاتی سطح پر تال میل قائم کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے کہ سمندر میں ماہی اشتراک وتعاون میں اضافہ ہوتاہے۔

 

************

 

ش ح۔ع  م۔ن ع

 (U: 9288)

 



(Release ID: 1955662) Visitor Counter : 99