نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارتی ایتھلیٹوں کا اولین بیچ ایشین گیمز 2022* کے لیے روانہ ہوا
Posted On:
07 SEP 2023 8:45PM by PIB Delhi
بھارتی رووِنگ ٹیم جو کہ عنقریب منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، 6 ستمبر ، بروز بدھ ، ہانگ ژو، چین کے لیے روانہ ہوئی۔
یہ ٹیم 43 اراکین (20 مرد اور 13 خواتین) پر مشتمل ہے جن میں ایشین گیمز کے تمغہ فاتحین بھی شامل ہیں جو کوچنگ اسٹاف کے طور پر اس گروپ میں شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح تمغات جیتنے والے سابق کھلاڑی اس کھیل کے لیے اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ اس ٹکڑی میں شامل 13 خواتین کے ساتھ، ایشین گیمز کے لیے سفر کرنے والی خواتین رووَرس پر مشتمل یہ سب سے بڑی ٹکڑی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایشین گیمز میں خواتین کے آٹھ مقابلے شامل کیے گئے ہیں، اور بھارت اس کے لیے ایک ٹیم روانہ کر رہا ہے۔
ایک اور چیز جو پہلی مرتبہ ہو رہی ہے، وہ یہ ہے کہ انہیں 16 ستمبر کو ایشین گیمز ولیج کے لیے روانہ ہونے سے قبل ہونگ ژو میں حکومت کے ذریعہ امداد یافتہ (ایک کروڑ روپئے کے بقدر کا تعاون) بین الاقوامی تربیتی کیمپ میں تربیت کا موقع حاصل ہوگا، جس سے مقابلے کے آغاز سے قبل انہنیں ماحول میں ڈھلنے میں مدد ملے گی۔
چین کے لیے اس ٹکڑی کی روانگی سے قبل اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) ممبئی کے ذریعہ انہیں شاندار رخصتی دی گئی۔
اس سے قبل اس ہفتے، بھارتی تیراکوں اور مکے بازوں کا پہلا بیچ مختلف کھیلوں پر مشتمل اس تقریب کے آغاز سے قبل تربیت حاصل کرنے کے مقصد سے چین کے لیے روانہ ہوا ۔ جہاں ایک جانب بھارتی مکے باز ووئیشن سٹی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب بھارتی تیراک ننگبو ژیانگ شن سیلنگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہےہیں، یہ مقام وہیں واقع ہے جہاں ایشین گیمز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
**********
(ش ح ۔اع ۔ر ا)
U.No:9274
(Release ID: 1955498)
Visitor Counter : 119