وزارت دفاع

آر ٹی این وفد نے وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کا دورہ کیا

Posted On: 07 SEP 2023 6:23PM by PIB Delhi

 

رائل تھائی لینڈ نیوی کے تین رکنی وفد نے 4 تا 5 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ کے وار شپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر میں تعاون کو بڑھانا تھا جیسا کہ 12ویں آئی این-آر ٹی این عملہ جاتی مذاکرات کے دوران دو طرفہ طور پر طے کیا گیا تھا۔ کیپٹن جیکرین، آر ٹی این، دفاعی اتاشی کے ہمراہ وفد نے معاون امیر بحریہ آئی بی اتھیا، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈی بی کے ساتھ جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

وفد کو وار شپ ڈیزائن بیورو کا جائزہ دیا گیا اور انہیں ہندوستان میں مقامی بحری جہاز کی تعمیر کا ارتقا دکھایا گیا۔ انہیں مختلف سہولیات، ڈیزائن ٹول، اپنائے گئے بہترین طریقہ کار، ماڈل ٹیسٹنگ کی صلاحیتیں اور ملک کے اندر مقامی آلات کی تیاری کا ماحولیاتی نظام بھی دکھایا گیا۔ وفد نے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو کے ماہرین کے ساتھ جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ وفد گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کا بھی دورہ کرے گا، تاکہ شپ یارڈ کی مختلف تعمیراتی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

 

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9271



(Release ID: 1955475) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Tamil