وزارت دفاع
آئی این ایس سمیدھا ’فوجی مشق برائٹ اسٹار 23‘ کے لیے مصر کے شہر اسکندریہ میں
Posted On:
07 SEP 2023 2:24PM by PIB Delhi
آئی این ایس سمیدھا 06 ستمبر 2023 کو ’فوجی مشق برائٹ اسٹار 23‘ میں شرکت کے لیے پورٹ الیگزینڈریا، مصر پہنچے۔ ملٹی نیشنل ٹرائی سروسز ملٹری مشقوں کے اس ایڈیشن میں 34 ممالک شرکت کریں گے۔ یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشق ہے۔
’فوجی مشق برائٹ اسٹار 23‘ دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ ہاربر فیز میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شامل ہیں جیسے کراس ڈیک دورے، پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے فکسچر اور بحری مرحلے کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے لیے تعامل۔ اس مرحلے میں پیچیدہ اور اعلی شدت کی مشقیں شامل ہوں گی جن میں کراس ڈیک فلائنگ ، اینٹی سرفیس اور اینٹی ایئر مشقیں شامل ہوں گی جن میں لائیو ویپن فائرنگ کی مشقیں بھی شامل ہیں۔ یہ مشق بھارتی بحریہ کو باہمی تعاون کی توسیع و اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے اور اپنے شراکت دار ممالک سے بحری سلامتی کے آپریشنز میں بہترین طور طریقوں سے بھی فائدہ اٹھاتی ہے۔
’فوجی مشق برائٹ اسٹار 23‘ میں بھارتی بحریہ کی یہ پہلی شرکت ہے ، جس میں دیگر دوست غیر ملکی بحریہ کے بحری جہاز بھی شرکت کریں گے۔ یہ مشقیں دو ہفتوں پر محیط ہوں گی جن میں بھرپور آپریشنز اور تربیت شامل ہوگی، جس کا مقصد شریک بحری افواج کی ایک مربوط فورس کے طور پر مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا اعادہ کرنا اور مشترکہ تربیت اور باہمی تفہیم کے ذریعے بحری سلامتی اور عالمی استحکام کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرنا ہے۔
آئی این ایس سمیدھا، جس کی کمان کمانڈر ایم سی چندیپ کر رہے ہیں، مقامی طور پر تیار کردہ سریو کلاس نیول آف شور پٹرول ویسلز (این او پی وی) کا تیسرا جہاز ہے جو لمبے عرصے تک برداشت رکھتا ہے، مطلوبہ ہتھیاروں، سینسروں سے لیس ہے، اور ایک لازمی ہیلی کاپٹر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک انتہائی طاقتور پلیٹ فارم جسے مختلف آپریشنل مشنوں کے لیے تعینات کیا جاسکتا ہے ، آئی این ایس سمیدھا بھارتی جہاز سازی کی صنعت کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے جو ’خود کفیل بھارت‘ کے وژن کو اجاگر کرتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9268
(Release ID: 1955434)
Visitor Counter : 128