سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ورلڈ پی ٹی ڈے 2023: فزیو تھراپسٹ کا اعزاز اور گٹھیا سے متعلق آگاہی

Posted On: 07 SEP 2023 12:54PM by PIB Delhi

سال 1996 کے بعد سے، 8 ستمبر کو ورلڈ فزیوتھراپی ڈے (ورلڈ پی ٹی ڈے) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، یہ دن 1951 میں اس پیشے کے قیام کے اعزاز کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ اس دن فزیو تھراپسٹ کی لگن اور ان کی فراہم کردہ انمول خدمات کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جو افراد کو، خواہ وہ مریض ہوں یا صحت مند، بنیادی نقل و حرکت سے لے کر پیچیدہ سرگرمیوں تک زیادہ سے زیادہ جسمانی افعال حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سال، 8 ستمبر کو، ورلڈ پی ٹی ڈے کے موقع پر گٹھیا پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں اشتعال انگیز گٹھیا کی مختلف شکلوں، جیسے کہ تحجر المفاصل اور محوری ریڑھ کی ہڈی کی سوزش پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت، حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک میں معذور افراد کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ذمہ دار مرکزی اتھارٹی کے طور پر کام کرتا ہے۔ عام آبادی میں فزیوتھراپی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اپنے وژن کے مطابق، محکمہ 8 ستمبر 2023 کو ورلڈ فزیوتھراپی ڈے منائے گا۔ اس سلسلے میں ملحقہ اداروں کے ذریعے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9266



(Release ID: 1955421) Visitor Counter : 111