وزارت دفاع

دوسرے اے سی ٹی سی ایم بارج، ایل ایس اے ایم 16 (یارڈ 126) کی فراہمی

Posted On: 07 SEP 2023 11:21AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ کے اقدامات کے مطابق میسرز سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے، ایک ایم ایس ایم ای کے ساتھ گیارہ اسلحہ جاتی بارج (سمندری جہاز) کی تعمیر اور ترسیل کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ سیریز کا دوسرا بارج ایل ایس اے ایم 16 (یارڈ 126) کمانڈر ایم وی راج کرشنا کی موجودگی میں 06 ستمبر 23 کو ہندوستانی بحریہ کو پہنچا دیا گیا ہے۔ بارج کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے تحت بنایا گیا ہے جس کی سروس لائف 30 سال ہے۔ مقامی مینوفیکچرروں سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/ نظاموں کے ساتھ، بارج وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ اقدامات کا قابل فخر پرچم بردار ہے۔

اے سی ٹی سی ایم بارج کی شمولیت جیٹی اور بیرونی بندرگاہ دونوں پر آئی این بحری جہازوں کے لیے سامان / گولہ بارود کے نقل و حمل، سامان اتارنے چڑھانے کی سہولت فراہم کرکے آئی این کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔

 

 

                                               **************

 

 

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-09-2023

U: 9264



(Release ID: 1955377) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu