قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے استاد ڈاکٹر یشپال سنگھ کو نیشنل ٹیچرس ایوارڈ – 2023  سے نوازا گیا


ای ایم آر ایس کے ایک اسکول ٹیچر  کو  قومی ایوارڈ سے نوازا جانا  قبائلی امور کی وزارت کے لئے  فخر کا  لمحہ ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 06 SEP 2023 6:21PM by PIB Delhi

 قبائلی  امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ایک ایکلویہ  ماڈل رہائشی اسکول  (ای ایم آر ایس)  کے استاد  ڈاکٹر یشپال سنگھ  کی عزت  افزائی کی، جنہیں  نیشنل ٹیچر ایوارڈ – 2023  سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر یشپال سنگھ، جو  مدھیہ پردیش  میں بھوپال  کے ای ایم آر ایس کے پرنسپل ہیں،  ان 75  با صلاحیت اساتذہ میں  شامل تھے، جنہیں  ٹیچر ڈے کے  موقع پر  صدر جمہوریہ ہند  کے ذریعہ دیئے جانے والے  نیشنل ٹیچرس  ایوارڈ  کے لئے  پورے ملک  میں  کرائے گئے  تین سطحی  سخت اور شفاف آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ منتخب کیا گیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LO1T.jpg

 اس موقع پر جناب منڈا نے کہا کہ  ای ایم آر ایس  کے ٹیچر کو  چوتھی مرتبہ  قومی ایوارڈ سے نوازا جانا  قبائلی امور کی وزارت کے لئے  ایک فخر کا لمحہ  ہے۔ ان کے ذریعہ کئے گئے مثالی کام  دیگر اسکول کے ٹیچروں  اور طلباء کو بہترین  کارکردگی کی راہ پر  چلنے کی تحریک دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QJQT.jpg

ڈاکٹر یشپال سنگھ نے   ای ایم آر ایس بھوپال  کی حیثیت کو اوپر اٹھانے  اور  اسکول کے نام کو نئی بلندیوں تک پہنچانے  کے لئے  اپنے  شاندار  تعاون کے ذریعہ اپنے پیشے  کے تئیں عہد  اور  محنت   کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا   منفرد تعاون،  اسکول  کے بنیادی ڈھانچے  کی  بہتری ، ای ایم آر ایس  طلباء  کے لئے اسمارٹ کلاس رومز  کا قیام ، شجر کاری اور  پائیدار ماحولیات  کے اقدامات  بچوں کے اسکول چھوڑنے کی شرح  کو صفر  بنانے اور  ای ایم آر ایس  نے  ہنر مندی  کے فروغ  کا احاطہ کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ  قبائلی امور کی وزارت  کی ان کوششوں کی عکاسی کرتا  ہے ، جو  قبائلی اسکولوں  کے لئے سہولت فراہم کرنے  اور  طلباء  کو  اصل دھارے میں شامل کرنے کے لئے کی گئی ہیں اور اس طرح طلباء  کے لئے ایک  تابناک  اور کامیاب مستقبل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ  ای ایم آر ایس کے تمام اساتذہ  اور  پرنسپل صاحبان  کے ذریعہ قبائلی طلباء  کے تعلیمی معیار کو بڑھانے کی خاطر  اشتراک میں کام کرنے  کا بھی اعتراف  ہے۔ ای ایم آر ایس  قائم کرنے  کا تصور  98-1997 میں  شروع ہوا تھا، تاکہ  دور دراز کے علاقوں میں درج فہرست قبائل کے بچوں کو  معیاری تعلیم  دی جاسکے اور  انہیں  اعلی اور  پیشہ  ورانہ تعلیم  کے کورسز  میں  مواقع حاصل کرنے  اور مختلف شعبوں میں  روز گار حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- او- ق ر)

U-9255


(Release ID: 1955255) Visitor Counter : 141