بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آر ای سی نے اگست 2023 میں سنڈیکیٹڈ مدت جاتی قرضوں کے ذریعے 1.15  ارب امریکی ڈالر  کی رقم حاصل کی

Posted On: 06 SEP 2023 4:26PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت ، سرکاری شعبے کی  مہارتن مرکزی کمپنی، آر ای سی  لمیٹڈ،نے اگست 2023 میں کامیابی کے ساتھ 1.15 ارب امریلی ڈالر کی رقم  حاصل کی ہے۔ قرضوں کو 5 سال کی مدت کے لیے بنایا گیا ہے اور ان کا بینچ مارک اوور نائٹ ایس او ایف آر (سیکورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ) ہے، جو کہ امریکی ڈالر میں متعین قرضوں کے لیے بینچ مارک کی شرح ہے۔ اس سہولت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال بجلی، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹک شعبے کے پروجیکٹوں کے لیے کیا جائے گا، جیسا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ای سی بی رہنما خطوط کے تحت اجازت دی گئی ہے۔  یہ فنڈز سال 24-2023 کے لیے 1.20 لاکھ کروڑ روپئے  کےآر ای سی  کے مارکیٹ قرض لینے کے پروگرام کے تحت اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اس  رقم کو ، مینڈیٹڈ لیڈ ارینجرز اور بک رنر (ایم ایل اے بیز) کے طور پر ،چھ بینکوں کے کنسورشیم سے دو قسطوں میں حاصل کیا گیا ہے۔

مبلغ505 ملین امریکی ڈالر کی پہلی  قسط بینک آف بڑودہ، گجرات انٹرنیشنل فن ٹیک سٹی (گفٹ سٹی) آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ (آئی بی یو) ؛ایکسس بینک، گفت سٹی آئی بی یو اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا، لندن برانچ سے 3  اگست 2023 کو حاصل کی گئی،   جبکہ 645 ملین ا مریکی ڈالر مالیت کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک آف انڈیا، لندن برانچ؛ بینک آف انڈیا، گفٹ سٹی آئی بی یو بینک آف انڈیا، لندن برانچ اور ایچ ایس بی سی ، گفٹ سٹی آئی بی یو سے31 اگست 2023 کو حاصل کی گئی۔

دونوں قسطوں کو ایک ساتھ لیا گیا ،جس میں گفٹ سٹی آئی ایف ایس سی  بینکنگ یونٹس (آئی بی یوز) سے 550 ملین امریکی ڈالر کا مجموعی عہددیکھا گیا۔ یہ ایک مہینے میں گفٹ سٹی آئی بی یوز سے آر ای سی  کے لیے اب تک کی سب سے بڑی کمٹمنٹ ہے، جو دسمبر 2021 میں 345 ملین امریکی ڈالر  کی سب سے بڑی فراہمی سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی ڈالر کے مدت جاتی قرضوں  کی کامیاب تکمیل پر تبصرہ کرتے ہوئے، آر ای سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا: ’’آر ای سی، اپنے قرضوں کی لاگت کو کم کرنے کے لیے، اپنے قرضے کے ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے فعال طور پر مختلف اختراعی اختیارات تلاش کر رہا ہے۔ ایک ماہ کے اندر ان دو  کامیاب  لین دین کا پورا ہونا ، آر ای سی  لمیٹڈ کے مضبوط مالیاتی استحکام کا  منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ بین الاقوامی قرض دہندگان کے لیے مسلسل پرکشش ہے۔ ہم ان قرضوں کے لیے بینکوں کے زبردست ردعمل سے خوش ہیں، جو کہ گفٹ سٹی آئی بی یوز سے ایک ماہ میں اکٹھا کیا جانے والا ہمارا سب سے بڑا فنڈ بھی ہے۔ اس سے موجودہ سال کے دوران ،بین الاقوامی منڈیوں سے سب سے بڑے سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے  قرض لینے والے کے طور پر آر ای سی کی ساکھ کو بھی تقویت حاصل ہوتی  ہے‘‘۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

ش ح۔ اع ۔ را

U. No. 9250



(Release ID: 1955160) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu