ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے کیمیکلز اور فضلہ کے صحیح انتظام اور انسانی صحت اور ماحولیات پر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے تئیں  عزم کا اعادہ کیا


جناب یادو نے، کیمیکلز اور پائیداری - آلودگی سے پاک کرۂ ارض کی  جانب منصفانہ تبدیلی سے متعلق ، دوسرے برلن فورم کے تحت  منعقد کردہ ’انسانی صحت اور ماحولیات‘ سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی

Posted On: 06 SEP 2023 2:44PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 04 ستمبر 2023 کو، کیمیکلز اور پائیداری - آلودگی سے پاک کرۂ ارض کی  جانب منصفانہ تبدیلی سے متعلق ، دوسرے برلن فورم کے تحت  منعقد کردہ ’انسانی صحت اور ماحولیات‘ سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں  ورچوئل طور سے شرکت کی۔

اس تقریب کا انعقاد اس مسئلے پر مشترکہ فہم پیدا کرنے اور کیمیکلز اور فضلہ کے صحیح انتظام کے حوالے سے، اہم بین الاقوامی مسائل اور ترجیحات پر اعلیٰ سطحی سیاسی رہنمائی اور اسے رفتار فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد کیمیاوی انتظامیہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی سی ایم 5) کی آئندہ 5ویں میٹنگ کے دوران ، معاونت  حاصل کرنا اور ’ایس اے آئی سی ایم ، 2020 کے بعد‘کی اعلیٰ سطح کے مقصد کے حصول کو یقینی بنانا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  یادو نے کیمیکل کی تیاری کے شعبے، خاص طور پر ہندوستان میں اور بہت سے ممالک کو درپیش صلاحیت کی  راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے ان کے منفی اثرات کے ممکنہ نتائج کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کثیر الجہتی ماحولیاتی معاہدوں کے مقاصد کی تکمیل کے لیے کی جانے والی شراکت کو بھی اجاگر کیا۔ مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اپنے گھریلو قواعد و ضوابط کو مطلوبہ اور بامقصد بنانے میں  بہت آگے رہا ہے  جو  کہ پروڈیوسر ذمہ داری کے توسیعی فریم ورک سے ظاہر ہے جو  پہلے ہی فضلہ کے انتظام کے ایک ٹول کے طور پر نافذ ہے۔

جناب یادو نے یاد دہانی کرائی کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’انسانی صحت اور ماحولیات کے تحفظ‘ کے ساتھ، پائیدار اور متوازن ترقی حاصل کرنے کے لیے ،اقدامات کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کیمیکل شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے معاملے کو حل کرنے، ضابطہ جاتی چیلنجوں کو حل کرنے اور جدت کاری پر توجہ مرکوز کرتےہوئے اسے تجارتی استعمال میں لانے سے پہلے، کیمیکلز کے اندراج، اجازت، خطرات کی درجہ بندی اور لیبلنگ کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کا عمل جاری ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

ش ح۔ اع ۔ را

U. No. 9241



(Release ID: 1955098) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu