کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے نے نئی دہلی میں اپنا  7 واں یوم تاسیس منایا


ایم سی اے سکریٹری: چھ  برس میں 70،000 سے زیادہ بیداری پروگرام منعقد کئے گئے جس کا 30 لاکھ شہریوں پر اثر ہوا

سال 2016 میں آئی ای پی ایف اے کے قیام کے بعد سے خواتین سرمایہ کاروں کی شرکت میں 9 سے 19 فیصد تک کا قابل لحاظ اضافہ دیکھنے میں آیا: آئی ای پی ایف اے کے  سی ای او

مالی خواندگی کو بڑھانے کے لیے آئی ای پی ایف اے نے "Fundoo-nomics" بورڈ گیم اور طبقہ وار ایک صفحہ گائیڈز(او پی جیز) کا بھی اجرا کیا

Posted On: 05 SEP 2023 8:34PM by PIB Delhi

سرمایہ کار ی کی تعلیم اور تحفظ فنڈ  اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے آج نئی دہلی میں اپنے 7 ویں یوم تاسیس کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز ان انڈیا (آئی سی ایس اے) اور نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کے اشتراک سے  "گھپلوں کی نفسیات کو سمجھنے" کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا کہ کس طرح دھوکہ دہی کی اسکیموں سے بچا جائے۔

مذکورہ کانفرنس میں  مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  افراد کی سرگرم شرکت نظر آئی ۔ اس کانفرنس میں دھوکہ دہی کی اسکیموں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ماہرین اور حاضرین کے درمیان بحث و مباحثہ کا ایک اچھا اثر دیکھنےمیں آیا۔

اپنے کلیدی خطاب کے دوران، ڈاکٹر منوج گوول، چیئرمین، آئی ای پی ایف اے، سکریٹری، کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے آئی ای پی ایف اے کے مختلف سماجی طبقات  کے تحت  نوجوان، ہوم میکرس، ریٹائرڈ افراد، پیشہ ور شخصیات ا ور بچوں پر روشنی ڈالی  ۔ انہوں نے میزورم، سری نگر، اور بھونیشور جیسی  غیر متوجہ ریاستوں میں سرمایہ کاری سے متعلق محفوظ سرگرمیوں اور  ریاستی سطح کے پروگراموں اور دھوکہ دہی کی اسکیموں پر توجہ مرکوز کی ۔ ڈاکٹر گوول نے چھوٹے چھوٹے دعوؤں کے تحفظ اور تصفیوں کو ہموار کرنے کے لیے بھی آئی ای پی ایف اے کی کوششوں پر زور دیا، جس کے تحت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو پورا کرنے کے لیے چھ  سال  میں 70,00 سے زیادہ بیداری پروگرام نے 30 لاکھ افراد   کو متاثر کرنے کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آئی ای پی ایف اے کے  یوم تاسیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHIB.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، محترمہ انیتا شاہ اکیلاّ، سی ای او، آئی ای پی ایف اے، اور جوائنٹ سکریٹری، ایم سی اے نے مختلف فریقوں کی جانب سے صارف  کے لئے سازگار پورٹل کو منسلک کرنے والے سافٹ ویئر، آئی پی ایف اے کے اختراعی اقدامات میں، نیوشک سارتھی، اور فزیکل انوسٹر بیداری جیسے پروگراموںاور انویسٹرس ہینڈ بک پر روشنی ڈالی۔  محترمہ اکیلاّ نے کہا کہ ان کوششوں کی کامیابی کی تصدیق آئی آئی ٹی دہلی کی ریاستی سطح سے ہونے والے اثرات کے  95 فیصد سے زیادہ تجزیے سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے 2016 میں آئی ای پی ایف اے کے بعد خواتین سرمایہ کاروں کی کمپنی میں 9 سے 19 فیصد تک کے سلسلہ میں اضافہ کو بھی اجاگر کیا ہے۔

A person standing in front of a podium with several people sitting on chairsDescription automatically generated

 اس سے قبل کانفرنس کا آغاز آئی سی ایس آئی کے کونسل ممبر سی ایس دھننجے شکلا کے استقبالیہ  خطاب سے ہوا۔

تقریب کے دوران، دو اہم تعلیمی وسائل کا آغاز کیا ۔ "Fundo-nomics" بورڈ گیم، ای آئی پی ایف اے کے میڈیا اور بیداری  ونگ کی ایک منفرد پہل آئی آئی ٹی  دہلی کے ای آئی پی ایف اے کی بنیادی سرگرمیوں کے لیے مینجمنٹ کے محکمے کے نتائج پر مبنی ہے۔جسےپیش کیا گیا تھا۔ اس جدید گیم کا مقصد مالی موضوعات کو آسان بنانا اور مختلف عمر کے گروپوں میں مالی خواندگی کو فروغ دینا ہے۔

مزید یہ کہ ، طبقہ وار ون پیج گائیڈز (او پی جی) کو پیش کیا گیا۔ طالب علموں، خواتین، عام لوگوں اور سرکاری اسکیموں سے  فائدہ حاصل کرنے والوں کے لیے تیار کردہ، یہ گائیڈز پیچیدہ مالیاتی منظر نامے تک رسائی  کے لیے ایک جامع خاکہ  پیش کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XEHO.jpg A board game with ladders and laddersDescription automatically generated

 اس کانفرنس کی اہم بات این سی اے ای آر میں آئی ای پی ایف اے کے ریسرچ چیئر ڈاکٹر سی ایس موہاپاترا کی قیادت میں  منعقد تکنیکی اجلاس تھے۔ پینل میں شامل  ماہرین معزز شخصیات میں جناب اجے تیاگی، سابق سیبی چیئرمین، ڈاکٹر ایم ایس. ساہو، آئی بی بی آئی کے سابق چیئرمین اور سیبی  کے سابق رکن جناب دھیریندر کمار، ویلیو ریسرچ فاؤنڈیشن کے سی ای او، اور محترمہ سچترا موریا، بینکنگ محتسب، دہلی، ریزرو بینک آف انڈیا میں سرفہرست ہیں۔ پروفیسر سی ایس موہا پاترا، آئی ای پی ایف اے کے چیئر پروفیسر نے اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ بحث نے دھوکہ دہی کی اسکیموں کے پیچھے نفسیات کو سمجھنے میں گہرائی تک رسائی حاصل کی اور ان کا شکار ہونے سے بچنے کے بارے میں انمول بصیرت فراہم کی۔

A poster with people on itDescription automatically generated

 مذکورہ کانفرنس میں سامعین کی سرگرم مصروفیت اور ایک بامعنی موضوع پر متحرک پینل مباحثے نیز  سوال و جواب کے اجلاس  کے دوران متحرک بات چیت بھی دیکھنے میں آئی اور  یہ کانفرنس آئی ای پی ایف اے کےجنرل منیجر لیفٹیننٹ کرنل سمیت رانے کے شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، اور اس  کانفرنس میں نئی بلندیوں کو چھونے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ساتویں یوم تاسیس کی تقریبات نے پورے ہندوستان میں مالی خواندگی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ای پی ایف اے کی ثابت قدمی عزم  مصمم کی ایک بار پھر مثال پیش کی ۔

آئی ای پی ایف اے کے بارے میں

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کو حصص کی واپسی کے لیے سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ کے فنڈ کا انتظام کرنے کے لیے، غیر دعوی شدہ منافع، اور سرمایہ کاروں کو دیگر چیزوں کے علاوہ میچورڈ ڈپازٹس/ڈیبینچرز کے لئے  بھارتی حکومت کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام 7 ستمبر 2016 کو قائم کیا گیا تھا ۔

 

ش  ح۔ش ر  ۔ ج

UNO-9228


(Release ID: 1955063) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi