وزارت دفاع

میجر جنرل اگناٹیئس ڈیلاس فلورا نے ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 04 SEP 2023 8:43PM by PIB Delhi

میجر جنرل اگناٹیئس ڈیلاس فلورا نے یکم ستمبر 2023 کو ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کی ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا۔جنرل آفیسر اسکول آف نرسنگ ، آرمی ہسپتال دہلی کینٹ، اب کالج آف نرسنگ، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) کی سابق طالبہ ہیں۔

انہیں سال 1985 میں ایم این ایس میں کمیشن کیا گیا اور انہوں نے 1986 میں کمانڈ ہاسپٹل ایئر فورس بنگلور میں نرس کی تربیت مکمل کی۔ اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے انہوں نے 1995 میں کالج آف نرسنگ اے ایف ایم سی پونے سے پی سی بی ایس سی مکمل کیا۔

38 برسوں کے اپنے شاندار کرئیر کے دوران، جنرل آفیسر نے مسلح افواج کے طبی خدمات ہسپتالوں میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، ان میں جے ڈی ایم این ایس (ٹی آر جی اینڈ ایچ ایس) ایسٹرن کمانڈ، ڈی پی ایم آئی این ایچ ایس اشونی، پرنسپل میٹرون اے آئی سی ٹی ایس پونے، صدر دفتر شمالی کمان میں بریگیڈیئر ایم این ایس  جیسے عہدے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1YZVL.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9183



(Release ID: 1954749) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi