ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

طلباء، اساتذہ اور کاروباری افراد کی نسل کو بااختیار بناتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے میٹا، ایجوکیشن ٹو انٹرپرینیورشپ کے ساتھ 3 سالہ شراکت کا آغاز کیا


تعلیم سے کاروبار تک کا مقصد، ڈیجیٹل اسکلنگ کو نچلی سطح تک لے جانا، طلبہ، نوجوانوں، افرادی قوت اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑناہے: جناب دھرمیندر پردھان

ہندوستان کی جمہوریت، ڈیموگرافی اور تنوع کو ٹکنالوجی کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ پورے سماج کے لیے ٹکنالوجی کو مساوی بنایا جا سکے : جناب دھرمیندر پردھان

این  آئی ایس ای بی یو ڈی، اے آئی سی ٹی ای ، سی بی ایس ای  اور میٹا کے درمیان 3 لیٹرس آف انٹین کا تبادلہ ہوا

Posted On: 04 SEP 2023 3:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں وزارت تعلیم، وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور میٹا کے درمیان 3 سالہ شراکت داری ‘‘تعلیم سے انٹرپرینیورشپ تک: طلباء، اساتذہ اور کاروباری افراد کی ایک نسل کو بااختیار بنانا’’ کا آغاز کیا۔ میٹا اوراین  آئی ایس ای بی یو ڈی، اے آئی سی ٹی ای  اور سی بی ایس ای  کے درمیان 3 لیٹر آف انٹینٹ (ایل اوآئی) کا تبادلہ ہوا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروبار کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00150OG.jpg

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آج شروع کی گئی پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کا دارالحکومت بنانے اور ہماری امرت پیڑھی کو بااختیار بنانے کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایجوکیشن ٹو انٹرپرینیورشپ’ شراکت داری ایک یکسرتبدیلی لانے والی  ہے، جو ڈیجیٹل اسکلنگ کو نچلی سطح تک لے جائے گی۔ یہ ہمارے ٹیلنٹ پول کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی، طلباء، نوجوانوں، افرادی قوت اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑے گی اور ہماری امرت پیڑھی کو نئے دور کے مسائل حل کرنے والوں اور کاروباری افراد میں تبدیل کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VGLV.jpg

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت، آبادی اور تنوع کو ٹکنالوجی کے تبادلوں سے جوڑنا ہے تاکہ ٹکنالوجی پورے سماج کے لیے برابری کا باعث بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی کے اصولوں کی رہنمائی میں، میٹا کی این آئی ای ایس بی یو ڈی ، سی بی ایس ای  اواے آئی سی ٹی ای کے ساتھ شراکت داری ہماری آبادی کو اہم ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مائیکرو انٹرپرینیورز اور چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لامحدود امکانات کو متحرک کرے گی۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے اپنے خطاب میں اس تیزی سے بدلتے وقت میں ہمارے نوجوانوں اور افرادی قوت کو تیار کرنے پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کیا، تاکہ وہ ٹیکنالوجی اور عالمی معیشت کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں کامیاب ہونے اور اہم کردار ادا کرنے کے لیے مہارتوں سے لیس ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل مہارتیں، اختراع کے ایکو سسٹم میں ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کی نمائندگی کرتے ہوئے، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ لاکھوں چھوٹے دیہی، مائیکرو اور سیلف ایمپلائیڈ انٹرپرینیورز کے درمیان ایک پل کی نمائندگی کرتی ہےاورانھیں توسیع، ترقی اور کامیابی کے قابل بناتی ہے ۔

میٹا کے صدر، عالمی امور، سر نِک کلیگ نے ایک ویڈیو پیغام میں، جناب دھرمیندر پردھان کا افرادی قوت کے دو اہم ترین شعبوں، تعلیم اور ہنر مندی کے درمیان شراکت داری کو اکٹھا کرنے میں تعاون کے لیے ان  کا  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا ٹیلنٹ بیس اور تیزی سے ڈیجیٹل اپنانے سے یہ ہمارے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین مقام ہے۔ وہ ہندوستان کے طلباء، نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے میں میٹا کے تعاون کی امید ظاہرکی، جس میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور کاروباروں کے لیے ہنر مندی کی نشوونما پر خاص توجہ دی گئی ، اورجس نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران تعلیم، روزگار کی تخلیق، مہارت کی ترقی اور صارف کی حفاظت  جیسے شعبوں میں قریب سے کام کیا تھا۔

این آئی ای ایس بی یو ڈی کے ساتھ شراکت داری کے تحت، 5 لاکھ کاروباری افراد کو اگلے 3 سالوں میں میٹاکے ذریعے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارتوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ ابھرتے ہوئے اور موجودہ کاروباری افراد کو شروعاتی طورپر7 علاقائی زبانوں میں میٹا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ شراکت داری کے بارے میں تفصیلات کو اجاگر کرنے والی تین مختصر فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KNU4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y76F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00501BA.jpg

سکریٹری، اعلیٰ تعلیم ، جناب کے سنجے مورتی؛ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، جناب سنجے کمار؛ سکریٹری، ایم ایس ڈی ای  جناب اتل کمار تیواری؛ چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای ، پروفیسر ٹی جی سیتارام؛ چیئرمین، نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم این بی اے  این اے اے سی ، پروفیسر انیل سہسرابدھے؛ صدر، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی )،جناب  سبھراکانت پانڈا اور وزارتوںاے آئی سی ٹی ای ، سی بی ایس ای ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی ) کے سینئر افسران؛ جناب  شیو ناتھ ٹھکرال، ڈائرکٹر، پبلک پالیسی، انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا، میٹا اور سندھیا دیو ناتھن بطور نائب صدر میٹا انڈیا بھی موجود تھے۔

*************

)ش ح۔  ا ک۔ ع آ(

U. No.9174a



(Release ID: 1954668) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia