سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ) ، ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) اور قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل ) کے علاقائی افسروں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


 یہ میٹنگ ہماری معیشت کو سپر چارج کرنے ،لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے ،روزگار پیدا کرنےکے مواقع پیدا کرنے اورعوامی نقل و حمل کی خدمات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے جدت طرازی کو اپنانے کے بارے میں ہے:گڈکری کا بیان

Posted On: 04 SEP 2023 4:11PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج نئی دہلی میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ) ، ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) اور قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل ) کے علاقائی افسروں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ، ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر  وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LEDO.jpg

 

سڑک ٹرانسپورٹ کے سکریٹری جناب انوراگ جین ، ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی )  کے چیئر مین جناب سنتوش کمار یادو ، قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق کارپوریشن لمیٹڈ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے  ایم ڈی جناب محمود احمد کے علاوہ ملک بھر کے  ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سینئر افسران اور آر اوز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DQVB.jpg

 

جناب گڈ کری نے بلڈ –آپریٹ – ٹرانسفر (بی او ٹی) ماڈلس کی صلاحیت کا تفصیلی ذکر کیا جو زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتا ہے اور محکمہ کو اس قابل کرسکتا ہے کہ وہ مزید پروجیکٹ اپنے ہاتھ میں لے۔ وزیر موصوف نے جاری پروجیکٹوں پر مستقل معیاری نگرانی اوران پر تیزی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ  یہ  میٹنگ ہماری معیشت کو سپر چارج کرنے ،لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے ،روزگار پیدا کرنےکے مواقع پیدا کرنے اورعوامی نقل و حمل کی خدمات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے جدت طرازی کو اپنانے کے بارے میں ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HN4O.jpg

 

مرکزی وزیر جناب گڈ کری نے کہا کہ ایک خود کفیل بھارت کی ہماری جستجو میں اور 50 کھرب معیشت کے ہدف کے حصول  میں، ایک اہم پہلو سامنے یہ آتا ہے کہ لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی کی ضرورت  کو ملحوظ  خاطر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین ایکسپریس ہائی ویز کی تعمیر اولین ترجیح بن گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UTV2.jpg

 

مرکزی وزیر نے تمام شراکتداروں میں تعاون ، تال میل اور کمیونی کیشن پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ مالی آڈٹ کے ساتھ کارکردگی آڈٹ بہترین نتائج کے لئے بہت لازمی ہے۔

دن بھر چلنے والے اجلاس میں جن  بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاان میں سڑک کا تحفظ مختلف موڈس(بی او ٹی،ایچ اے ایم ، ای پی سی)،کے پروجیکٹ پائپ لائن پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی ترقی ، سڑکوں کی کوالٹی نیز پائیدار سڑکوں کی ترقی ،سڑک آپریشن اور رکھ رکھاؤ شامل ہے۔

 

***********

ش ح ۔   ح ا  - م ش

U. No.9168



(Release ID: 1954619) Visitor Counter : 98